لاہور: لاہور کی جامعات کے وائس چانسلرز پر مشتمل وی سی فورم کا ماہانہ اجلاس کنیرڈ کالج فار ویمن، لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی میزبانی کنیرڈ کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ارم انجم نے کی، جبکہ پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر (تمغۂ امتیاز)، وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (UET) بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس کے دوران بین الاقوامی طلبہ کے داخلوں سے متعلق مواقع اور سہولیات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ شرکاء نے عالمی سطح پر طلبہ کو راغب کرنے کے لیے ممکنہ حکمتِ عملیوں اور عملی اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا، جن کا مقصد بین الاقوامی تعاون، تعلیمی تبادلے اور پاکستانی جامعات کی عالمی سطح پر ساکھ کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
وی سی فورم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں عالمی روابط کو فروغ دے کر پاکستان کو بین الاقوامی تعلیمی مرکز بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔