Home اہم خبریں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے یسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان APSUP یونیورسٹی اسپورٹس اولمپیاڈ میں شاندار کامیابی …..مجموعی طور پر 650 پوائنٹس کے ساتھ اوورآل ونر ٹرافی اپنے نام کر لی

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے یسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان APSUP یونیورسٹی اسپورٹس اولمپیاڈ میں شاندار کامیابی …..مجموعی طور پر 650 پوائنٹس کے ساتھ اوورآل ونر ٹرافی اپنے نام کر لی

LCWU کی ٹیم نےایتھلیٹکس، ہاکی اور باسکٹ بال میں LCWU نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ والی بال میں ٹیم نے رنر اپ پوزیشن حاصل کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

by Ilmiat

لاہور: لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی (LCWU) نے APSUP یونیورسٹی اسپورٹس اولمپیاڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 650 پوائنٹس کے ساتھ اوورآل ونر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ اس تاریخی کامیابی نے یونیورسٹی کے طلبہ اور کوچز کی محنت، نظم و ضبط اور اعلیٰ معیار کی عکاسی کی ہے۔

مقابلوں کے دوران LCWU کی ٹیم نے مختلف کھیلوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ ایتھلیٹکس، ہاکی اور باسکٹ بال میں LCWU نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ والی بال میں ٹیم نے رنر اپ پوزیشن حاصل کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

یونیورسٹی کے کھلاڑیوں نے غیر معمولی صلاحیت، حوصلے اور کھیلوں کے اعلیٰ اخلاق کا مظاہرہ کیا، جس پر ادارے کو بے حد فخر ہے۔ اس کامیابی میں وائس چانسلر، فیکلٹی اور انتظامیہ کی بھرپور معاونت بھی شامل رہی، جس نے طلبہ کو بہترین سہولیات اور رہنمائی فراہم کی۔

LCWU کی ٹیم کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ فتح مستقبل میں کھیلوں کے میدان میں مزید کامیابیوں کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوگی۔

You may also like

Leave a Comment