Home اہم خبریں لاہور سنیما کے سو سال مکمل ہونے پر پنجاب یونیورسٹی میں بین الاقوامی کانفرنس

لاہور سنیما کے سو سال مکمل ہونے پر پنجاب یونیورسٹی میں بین الاقوامی کانفرنس

by Ilmiat

لاہور میں سنیما کے سو سال مکمل ہونے پر پنجاب یونیورسٹی شعبہ گرافکس ڈیزائن، برٹش کونسل اور دیگر اداروں کے تعاون سے پہلی تین روزہ بین الاقوامی کریٹو آرٹس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔  کانفرنس میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی، معروف برطانوی آرٹسٹ ایلن شیملٹ معروف ہدایتکار سید نور، معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر، فلم اور تھیٹر انڈسٹری سے نامور شخصیات، وائس چانسلر لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی ڈاکٹر عظمی قریشی،  وائس چانسلر ہوم اکنامکس یونیورسٹی ڈاکٹر فلیحہ کاظمی، اساتذہ، طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں انڈسٹری کے تعاون سے فلم اکیڈیمی بنائیں گے۔ ہم نے فلم ا نڈسٹری میں اپنے لوگوں کی قدر نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی آپ کو ہمیشہ خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور فلم انڈسٹری کے روشن ستارے اعزازی پی ایچ ڈیز کے مستحق ہیں، ہمیں آپ پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم سے لوگ سیکھتے بھی تھے اور لوگوں کا روزگار وابستہ تھااور جدید رحجانات کو نہ اپنانا فلم انڈسٹری کے زوال کا باعث بنا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان فلم میں جدید رحجانات کو فروغ دے کر سینما کی رونقیں بحال کریں۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کا معیار بنی نوع انسان کی خدمت ہے افتخار ٹھاکر جیسے لوگ ہنسا کر لوگوں کی زندگی بڑھاتے ہیں انہوں نے کہاکہ فلم انڈسٹری کے لوگ یونیورسٹی آ کر پڑھائیں اور اپنا تجربہ نئی نسل تک پہنچائیں۔معروف ہدایتکار سید نور نے کہا کہ سنیما امڈسٹری کے سو سال میں 53 سال دیکھے ہیں فلم انڈسٹری کا انتہا کا عروج اور انتہا کا زوال دیکھا ہے انہوں نے کہا کہ ایسی  کانفرنس کبھی نہیں دیکھی جس میں سٹوڈنٹس میں فلم میکنگ کا رحجان پیدا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم سوچتے تھے کہ فلم یونیورسٹیوں میں پڑھائی جائے آج یونیورسٹیوں میں فلم میکنگ پڑھائی جا رہی ہے ڈگری سب کے پاس ہے مگر کوئی فلم میکر نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں جذبہ پیدا ہو گا تو اچھے فلم میکرز پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہندستان میں بھی فلم انڈسٹری زوال پذیر ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ فلم لارجر دین لائف ہے اور گرافکس ہمارا مستقبل ہے۔ معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر نے کہا کہ سید نور جیسے لوگوں  نے فلم انڈسٹری میں نامور لوگ پیدا کئے۔ ہالی وڈ اور ساوتھ کی فلمیں گرافک ڈیزائن کی وجہ سے کامیاب ہیں۔  انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں آگے جانا ہے تو گرافکس ڈیزائننگ کے شعبے کوفروغ دینا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ نیو یارک فلم اکیڈیمی جوائن کرنے کے لئے امریکہ سے گریجوایشن کی۔ اور آج کے دن یعنی 27 جنوری2001 میں نیو یارک فلم اکیڈیمی سے ڈگری حاصل کی انہوں نے کہا کہ آج میں جہاں ہوں میرے اساتذہ کا کریڈٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہندستان کی انڈسٹری زوال کا شکار ہے اور وہ دوسرے ملک میں جا کر فلم بناتے ہیں۔ ڈاکٹر احمد بلال نے کہا کہ ماضی میں ہم 100 فلمیں ایک سال میں بناتے تھے۔ سنیما انڈسٹری کے زوال نے فکری انحطاط بھی پیدا کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ سنیما دیکھنے والے اب بھی موجود ہیں تاہم سنیما انڈسٹری کو بحال کرنے کے لئے اپنے ذرائع استعمال کرنے چاہئیں۔

You may also like

Leave a Comment