Home اہم خبریں  قرأت اینڈ نعت سوسائٹی ڈائریکٹوریٹ  اسٹوڈنٹس افیئرز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام پرائم منسٹر یوتھ ڈویلپمنٹ سنٹر بغداد الجدید کیمپس میں مقابلہ حسن قرأت و حسن نعت رسول مقبول ﷺکا انعقاد 

 قرأت اینڈ نعت سوسائٹی ڈائریکٹوریٹ  اسٹوڈنٹس افیئرز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام پرائم منسٹر یوتھ ڈویلپمنٹ سنٹر بغداد الجدید کیمپس میں مقابلہ حسن قرأت و حسن نعت رسول مقبول ﷺکا انعقاد 

by Ilmiat

بسلسلہ صد سالہ تقریبات اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور آئی یو بی قرأت اینڈ نعت سوسائٹی ڈائریکٹوریٹ  اسٹوڈنٹس افیئرز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام پرائم منسٹر یوتھ ڈویلپمنٹ سنٹر بغداد الجدید کیمپس میں مقابلہ حسن قرأت و حسن نعت رسول مقبول ﷺکا انعقاد کیا گیا۔ ڈاکٹر عدنان بخاری ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز اور منصفین پروفیسر ڈاکٹر روزینہ انجم سابقہ چیئرپرسن شعبہ فارسی، ڈاکٹر آصف ندیم ایڈوائزر پرفارمنگ آرٹ سوسائٹی، ڈاکٹر سجیلہ کوثرچیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف ورلڈ ریلیجن اینڈ انٹرفیتھ ہارمنی، ڈاکٹر حافظ محمد صدیق، ڈاکٹر محمد شاکرحسین ڈیپارٹمنٹ اسلامک سٹڈیز، ڈاکٹر حافظ ذیشان احمد عارفین اور ڈاکٹر حافظ ذیشان راشد ڈیپارٹمنٹ الیکٹریکل انجینئرنگ نے سرانجام دیئے۔ ڈاکٹر شبانہ نذر ایڈوائزر آئی یو بی قرأت ونعت سوسائٹی نے خصوصی شرکت پر اساتذہ کرام کا شکریہ ادا کیا اور طلباء وطالبات کی پرجوش شرکت کو سراہا۔

You may also like

Leave a Comment