Home اہم خبریں قدرت کے رنگ ، پھولوں کے سنگپھول محبت ، خوبصورتی اور امن کا پیغام دیتے ہیں…….موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی قدرت رنگ برنگ پھولوں کی صورت میں چار سو اپنے رنگ بکھیر دیتی ہے۔ …….انہی رنگوں کو ترتیب دیا غازی یونیورسٹی کے شعبہ ہارٹیکلچر نے

قدرت کے رنگ ، پھولوں کے سنگپھول محبت ، خوبصورتی اور امن کا پیغام دیتے ہیں…….موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی قدرت رنگ برنگ پھولوں کی صورت میں چار سو اپنے رنگ بکھیر دیتی ہے۔ …….انہی رنگوں کو ترتیب دیا غازی یونیورسٹی کے شعبہ ہارٹیکلچر نے

by Ilmiat

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی (تمغہ امتیاز ، ستارہ امتیاز) کی زیر سرپرستی ، صدر شعبہ ہارٹیکلچر ڈاکٹر ظہور احمد کی زیر نگرانی ، ڈاکٹر متین ساجد اسسٹنٹ پروفیسر ہارٹیکلچر کی زیر ہدایت شعبہ کے مستعد طلباء و طالبات نے دن رات کی محنت سے یونیورسٹی کے مرکزی سبزہ زار ، جھیل گراونڈ کو بھر دیا قدرت کے رنگوں سے ، موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی مختلف انواع و اقسام کے پھول اپنا جوبن دکھا تے ہیں۔ انہی رنگ برنگ پھولوں کو شعبہ ہارٹیکلچر کے طلباء و طالبات نے ” سالانہ پھول میلہ” کے نام سے مختلف اشکال میں ترتیب دیا ۔
اس پھول میلہ کی سجاوٹ میں بی ایس اور ایم فل کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا، مختلف سٹالز میں 5 پھولوں کی نمائش، 5 رنگولیاں، 3 سجاوٹی پتھر ، مہندی، کٹ فلاور، اور پھولوں کی آرائش کے سٹالز شامل تھے۔ اس پھول میلہ کا افتتاح رجسٹرار غازی یونیورسٹی ڈاکٹر عابد محمود علوی نے کیا، اس موقع پر صدر شعبہ ہارٹیکلچر ڈاکٹر ظہور احمد، ناظم امور طلباء ڈاکٹر محمد سلمان حیدر ، صدر شعبہ سوشیالوجی ڈاکٹر محمد علی تارڑ، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ڈاکٹر عنصر علی، ڈاکٹر جویریہ شیرانی، ڈاکٹر مدیحہ بٹ، ڈاکٹر راشد جواد، ڈاکٹر عبدالمنان، ڈاکٹر صفدر حسین و دیگر اساتذہ و شعبہ کے طلباء و طالبات موجود تھے۔ ڈاکٹر عابد محمود نے تمام سٹالز میں کافی دلچسپی دکھائی اور طلباء و طالبات کی کاوشوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ ایسی مثبت ہم نصابی سرگرمیاں کیمپس پر انتہائی خوشگوار اثر ڈالتی ہیں اور ایسی نمائشوں کاانعقاد ہر موسم میں ہونا چاہیئے۔ تین روز تک جاری رہنے والی اس پھولوں کی نمائش میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے طلباء و طالبات انتہائی محظوظ ہو رہے ہیں۔ پھولوں کی اس نمائش میں بطور آگنائزنگ کمیٹی محمد صالح جاوید کے ساتھ دیگر طلباء احتشام ثناء، محمد معتصم رافے، محمد حسیب احسن، مستنصر اقبال، ہمایوں سعید، احمر عبداللہ، دانیال شاہد اور، جون مہدی شامل تھے، طالبات میں سے ام زرعہ طارق، لائبہ علی، ذوہا رحیم، مریم ابراہیم، رباب اسحاق، سعدیہ بی بی، ایمن بلال اور سنیہ خان نے فلاور ارینجمنٹ میں حصہ لیا۔ جبکہ اس پھول میلہ کے معاون عملہ میں عبدالستار، زاہد حسین، رب نواز، حافظ محمد اسحاق، محمد سلیمان، مقداد حسین، محمد رمضان، محمد شہزاد، اعجاز احمد، بشارت حسین، اشفاق احمد شامل تھے۔

You may also like

Leave a Comment