Home خبریں قافت کے فروغ میں فلم انڈسٹری کا اہم کردار ہے،دیکھو فلم فیسٹول کا مقصدطلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہے۔

قافت کے فروغ میں فلم انڈسٹری کا اہم کردار ہے،دیکھو فلم فیسٹول کا مقصدطلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہے۔

اب رٹا سسٹم نہیں چل سکتا، طلباؤطالبات میں مہارتیں پیدا کرنا ضروری ہے۔.........وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی

by Ilmiat

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ ثقافت کے فروغ میں فلم انڈسٹری کا اہم کردار ہے،دیکھو فلم فیسٹول کا مقصدطلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی شعبہ فلم اینڈ براڈکاسٹنگ اور الحمراء آرٹس کونسل کے زیر اہتمام دو روزہ ’دیکھو فلم‘ فیسٹول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرپرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، معروف ہدایت کار سید نور، چیئر پرسن شعبہ فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈاکٹر لبنی ظہیر،ایگزیکٹور ڈائریکٹر الحمرا محمد نواز گوندل، معروف پروڈیوسر شہزاد رفیق، معروف رائٹر آمنہ مفتی، فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ فلم فیسٹیول سے طلباؤ طالبات کوانڈسٹری کے نامور لوگوں سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے طلباء کو اپنے سٹوڈیو میں مفت تربیت فراہم کر نے پر سید نور کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب رٹا سسٹم نہیں چل سکتا، طلباؤطالبات میں مہارتیں پیدا کرنا ضروری ہے۔ سید نور نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں نوجوان ایک نئے دور کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلم زندگی سے آگے کی بات کرتی ہے، یہ تخیلات کی دنیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان زیادہ سے زیادہ عملی کام کریں تاکہ ان میں پروفیشنلزم کو فروغ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ دیکھو فلم فیسٹول ایک کلچر کا نام ہے جس میں نوجوان اور فلم انڈسٹری کے معروف لوگ سیکھتے ہیں۔انہوں نے طلباؤ طالبات کو بہترین کیمروں اور لینز پر مفت عملی تربیت دینے کا اعلان بھی کیا۔شہزاد رفیق نے کہا کہ پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نوجوانوں کو اپنا پلیٹ فارم مہیا کر رہی ہے تاکہ فلم انڈسٹری کی بحالی میں نوجوان ہماری قوت بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کے فلمی تھیسز کے لئے فنڈنگ کا اہتمام کریں گے اور ان کی تخلیقات کوڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اپلوڈ کریں گے

 

May be an image of one or more people and text

You may also like

Leave a Comment