Home خبریں فیکلٹی آف فارمیسی اور فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیراہتمام ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کے تعاون سے عباسیہ کیمپس میں آگاہی سیشن کا انعقاد

فیکلٹی آف فارمیسی اور فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیراہتمام ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کے تعاون سے عباسیہ کیمپس میں آگاہی سیشن کا انعقاد

by Ilmiat

فیکلٹی آف فارمیسی اور فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیراہتمام ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کے تعاون سے عباسیہ کیمپس میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران وائس چانسلر نے سیشن کی صدارت کی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میڈیکل سائنسز کے مختلف شعبوں میں تدریس و تحقیق کا وسیع سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ جنوبی پنجاب کے علاوہ ملک بھر سے طلباء وطالبات ان پروگراموں میں اعلیٰ تعلیم کے لئے جامعہ اسلامیہ بہاولپور کا رخ کرتے ہیں جو ان دونوں فیکلٹیز کے اعلان معیار کا واضح اعتراف ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر قیصر جبیں ڈین فیکلٹی آف فارمیسی اور فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز نے سماجی ترقی کو آگے بڑھانے میں انسانی ہمدردی  اور علمی روابط کے اہم کردار پر زور دیا۔ ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کی مہمان مقرر ڈاکٹر رمشا ملک نے صحت تعلیم اور معاشی ترقی جیسے شعبوں میں 50سے زائد ممالک میں تنظیم کے عالمی اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے تفصیلی بریفنگ دی۔ فرحان مختار پرنسپل یونیورسٹی کالج آف نرسنگ نے تقریب کی تنظیم اور کوآرڈینیشن میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ڈاکٹر فہد پرویز ایسوسی ایٹ پروفیسر فیکلٹی آف فارمیسی نے تمام مہمانوں، مقررین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔




You may also like

Leave a Comment