Home اہم خبریں فیکلٹی آف الایئڈ ہیلتھ سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام الایئڈ ہیلتھ پروفیشنز ڈے منایا گیا

فیکلٹی آف الایئڈ ہیلتھ سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام الایئڈ ہیلتھ پروفیشنز ڈے منایا گیا

by Ilmiat

فیکلٹی آف الایئڈ ہیلتھ سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام الایئڈ ہیلتھ پروفیشنز ڈے منایا گیا۔ اس موقع پر منعقد ہونے والے سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد، ڈین فیکلٹی آف فارمیسی وفیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز،چئیرمین شعبہ جات اور طلباء وطالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پرپروفیسرڈاکٹرقیصرجبیں،چئیرمین شعبہ فارماکولوجی،پروفیسرڈاکٹراسداللہ مدنی،چئیرمین شعبہ فارماسیوٹیکس اور پرنسپل یونیورسٹی کالج آف کنونشنل میڈیسن ڈاکٹر محمد آصف ،انچارج شعبہ میڈیکل لیبارٹری اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر قرۃ العین  اور انچارج شعبہ فزیکل تھراپی ڈاکٹر عائشہ بشیر ، ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئر ز فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر قمر الزماں نے بھی اس دن کی اہمیت سے متعلق خطاب کیا ۔ ڈین پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد نے کہا کہ آج کا دن الائیڈ ہیلتھ پروفیشنز ڈے کےطور پر منایا جاتا ہے۔ اس شعبہ سے وابستہ پروفیشنل خواتین و حضرات مریضوں کی دیکھ بھال اور صحت کے نظام کو سپورٹ کرنے میں کلیدی ادا کرتے ہیں۔  فزیو تھراپسٹ اور ریڈیوگرافرز سے لے کر پیشہ ورانہ معالجین، غذائی ماہرین اور طبی تکنیکی ماہرین تک، یہ پیشہ ور افراد دنیا بھر میں مریضوں کے لیے جامع، اعلیٰ معیار کی صحت کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہیں۔  ان کی مہارت، لگن، اور مریض کی فلاح و بہبود کے لیے وابستگی صحت کے نظام کو بہتر بنانے اور زندگی کے معیار کو بڑھانے پر اہم اثر ڈالتی ہے۔  امسال اس دن کا تھیم کوالٹی اور سیفٹی ہے یعنی بہتر معیار اور حفاظتی اصولوں کے ساتھ مریضوں کی دیکھ بھال کرنا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں فیکلٹی آف فارمیسی اور فیکلٹی آف الایئڈ ہیلتھ سائنسز تعلیم اور تربیت کے بین الاقوامی معیارات پر عمل کرتے ہوئے انتہائی قابل اور سماجی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیلتھ پروفیشنلز تیار کر رہی ہیں۔  ہیلتھ پروفیشنز کی اہمیت اور افادیت اجاگر کرنے کے لیے خصوصی آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔

You may also like

Leave a Comment