3
فرانس کی معروف جامعہ یونیورسٹی آف پیرس-ساکلے نے سال 2026 کے لیے بین الاقوامی طلبہ کے لیے اسکالرشپ پروگرام کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت منتخب طلبہ کو مالی معاونت اور اعلیٰ تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
اس اسکالرشپ کے فوائد میں طلبہ کے رہائشی اخراجات کے لیے ماہانہ وظیفہ، سفر اور ویزا اخراجات کے لیے سالانہ الاؤنس، یونیورسٹی آف پیرس-ساکلے میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع، اور جدید تحقیقی و تعلیمی سہولیات تک رسائی شامل ہیں۔
درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 مئی 2026 مقرر کی گئی ہے۔ دلچسپی رکھنے والے طلبہ آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔