علیٰ تعلیمی کمیشن (HEC) نے سرکاری و نجی جامعات کے اسلامیات اور عربی شعبہ جات کے اساتذہ کے لیے ایک روزہ “فہم القرآن” (Understanding of Quran) ورکشاپ کا انعقاد کیا۔
یہ تربیتی ورکشاپ خاص طور پر ان اساتذہ کے لیے ترتیب دی گئی تھی جو طلبہ کو دو کریڈٹ آورز پر مشتمل لازمی فہم القرآن کورس پڑھا رہے ہیں۔ ایچ ای سی اس تربیت کو علاقائی سطح پر منعقد کر رہا ہے تاکہ مختلف جامعات کے اساتذہ کو یکساں تربیت فراہم کی جا سکے۔
اس موقع پر ڈاکٹر نور آمنہ ملک، منیجنگ ڈائریکٹر، نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن (NAHE) نے شرکاء کو کورس کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی اور انہیں تلقین کی کہ وہ اس ورکشاپ سے حاصل کردہ علم کو اپنے طلبہ تک منتقل کریں۔
شرکاء نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے ایچ ای سی کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے نہ صرف اس اہم پروگرام کا تصور پیش کیا بلکہ اسے باقاعدہ کریڈٹ کورس کی حیثیت دے کر اسلامی تعلیمات کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کیا۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن