علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے لیٹ فیس چارجز کے ساتھ داخلے کی تاریخ میں 10 اپریل 2025ء تک توسیع کر دی ہے۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے طلباء کے مطالبہ سے داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کی منظوری دی ہے۔ اب داخلے کے خواہشمند نئے طلبہ میٹرک، ایف اے، ایسوسی ایٹ ڈگری، بی ایڈ، بی ایس، بی بی اے، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز اور مختلف سرٹیفکیٹ کورسز میں لیٹ فیس چارجز کے ساتھ 10 اپریل تک داخلہ لے سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اِن پروگرامز میں پہلے سے داخل(جاری طلبہ)بھی نئی تاریخ تک اپنی انرولمنٹ کرسکیں گے۔شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر، سید ضیاء الحسنین کے مطابق، سمسٹر بہار 2025ء میں پیش کیے گئے فیس ٹو فیس پروگرامز میں نئے اور جاری طلبہ کی انرولمنٹ مکمل ہو چکی ہے اور اس میں مزید داخلے ممکن نہیں تا ہم فاصلاتی نظام تعلیم کے تحت پیش کیے جانے والے مذکورہ پروگرامز میں داخلے جاری ہیں۔طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بروقت اپنی رجسٹریشن مکمل کر لیں تاکہ تعلیمی سرگرمیاں بغیر کسی تعطل کے جاری رکھی جا سکیں۔