Home Uncategorized علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں فائنل ایئر پراجیکٹ گرانٹ اور میرٹ اسکالرشپس حاصل کرنے والے 239طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔۔۔۔۔۔۔۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمودکی بطور مہمانِ خصوصی شرکت

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں فائنل ایئر پراجیکٹ گرانٹ اور میرٹ اسکالرشپس حاصل کرنے والے 239طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔۔۔۔۔۔۔۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمودکی بطور مہمانِ خصوصی شرکت

by Ilmiat

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں فائنل ایئر پراجیکٹ گرانٹ اور میرٹ اسکالرشپس حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر ناصر محمود ( Prof. Dr. Nasir Mahmood) نے کہا کہ ”تعلیم کے معیار پر توجہ دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ خوشی کی بات ہے کہ اوپن یونیورسٹی کو ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی امپیکٹ رینکنگ 2024 میں پائیدار ترقی کے ہدف نمبر 4 (معیاری تعلیم) کے تحت اول پوزیشن حاصل ہوئی ہے جو ہماری تعلیمی خدمات کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی باصلاحیت اور محنتی طلبہ کو میرٹ اسکالرشپس فراہم کرتی ہے جبکہ مالی طور پر کمزور طلبہ کو فیس میں خصوصی رعایت دی جاتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک محقق کےلیے ضروری ہے کہ وہ تحقیق کے بنیادی اصولوں اور بین الاقوامی معیارات کو پیشِ نظر رکھے تاکہ اس کا کام جامع، مؤثر اور قابلِ عمل ہو۔

وائس چانسلر( Allama Iqbal Open University) نے اسکالرشپ جیتنے والے طلبہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ اسکالرشپس نہ صرف ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے دی جاتی ہیں بلکہ ان کا مقصد مستحق طلبہ کو تعلیم مکمل کرنے میں معاونت فراہم کرنا بھی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد ارشد نے کہا کہ ”تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق ہے اور اوپن یونیورسٹی اس حق کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وائس چانسلر کے وژن کے تحت پی ایچ ڈی سکالرز کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالر شپس کا آغاز ڑبھی جلدکیا جائے گا. یونیورسٹی نے اسکالرشپس کی مد میں 120 ارب روپے مختص کیے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز، سید غلام کاظم علی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی کامیابیاں یونیورسٹی کی مجموعی ترقی کا عکس ہیں۔

تقریب کا انعقاد ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ ایڈوائزری اینڈ کونسلنگ سروسز کے زیرِ اہتمام کیا گیا جس میں 239طلبہ کو میرٹ سکالرشپس سے نوازا گیا جبکہ 12طلبہ کو فائنل ائیر پراجیکٹ گرانٹ دیا

You may also like

Leave a Comment