Home اہم خبریں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں رشین لینگویج کورس کی سرٹیفکیٹ کی تقسیم کی تقریب، روسی سفیر مہمانِ خصوصی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں رشین لینگویج کورس کی سرٹیفکیٹ کی تقسیم کی تقریب، روسی سفیر مہمانِ خصوصی

by Ilmiat

اسلام آباد: 2 اکتوبر – علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی (AIOU) میں “رشین لینگویج کورس” کی سرٹیفکیٹ تقسیم تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان میں روس کے سفیر، ہز ایکسی لینسی البرٹ پی. خوریف نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے تقریب کی صدارت کی۔تقریب میں کورس مکمل کرنے والے طلبہ کو اسناد تقسیم کی گئیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی و ثقافتی تعلقات کے فروغ پر روشنی ڈالی گئی۔ روسی سفیر نے کہا کہ زبانوں کی تعلیم عوامی سطح پر تعلقات مضبوط بنانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر محمود نے AIOU کی جانب سے بین الاقوامی زبانوں کے فروغ کو ایک اہم تعلیمی سنگِ میل قرار دیا۔

You may also like

Leave a Comment