Home اہم خبریں عالمی ٹیچرز ڈے کی مناسب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے اساتذہ کی اعزاز میں پُروقار تقریب ……..اساتذہ کرام انبیاء علیہ السلام کے وارث اور ملک کی نظریاتی سر حدوں کے محافظ ہیں……… ہم اساتذہ کی عظمت کو سلام پیش کر تے ہیں :صوبائی وزیرتعلیم راناسکندر حیات خاں

عالمی ٹیچرز ڈے کی مناسب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے اساتذہ کی اعزاز میں پُروقار تقریب ……..اساتذہ کرام انبیاء علیہ السلام کے وارث اور ملک کی نظریاتی سر حدوں کے محافظ ہیں……… ہم اساتذہ کی عظمت کو سلام پیش کر تے ہیں :صوبائی وزیرتعلیم راناسکندر حیات خاں

by Ilmiat

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر محکمہ ایجوکیشن کے زیراہتمام عالمی ٹیچرز ڈے کی مناسب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے اساتذہ کی اعزاز میں ڈی پی ایس سکول میں پُروقار تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ تقریب میں وفاقی وزیرمملکت /ممبر قومی اسمبلی ملک رشیداحمدخاں، صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات خاں، ممبرز صوبائی اسمبلی چوہدری الیاس گجر، چوہدری احسن رضا خاں، صفیہ سعید، ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی، سی ای او ایجوکیشن گلزاراحمدبھٹی، اساتذہ اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرمملکت ملک رشیداحمدخاں نے اساتذہ کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آج ملک کا تعلیم یافتہ طبقہ جن جن شعبوں میں ملکی تعمیر و ترقی اور سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے وہ اساتذہ ہی کی دی ہوئی تعلیم کا نتیجہ ہے۔ ٹیچرز ڈے سے مراد اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہی نہیں بلکہ استاد اورکلاس روم کے تعلق کو مضبوط بناناہے ۔اساتذہ کا احترام کرنیوالی قومیں ہمیشہ ترقی کی منازل طے کرتی ہیں اور اعلیٰ مقام تک پہنچی ہیں ۔ تقریب سے خطاب کے دوران صوبائی وزیر تعلیم راناسکندر حیات خاں کاکہنا تھا کہ اساتذہ کرام انبیاء علیہ السلام کے وارث اور ملک کی نظریاتی سر حدوں کے محافظ ہیں ہم اساتذہ کی عظمت کو سلام پیش کر تے ہیں جو قوم کی تعلیم و تربیت کو محنت اور جا نفشانی سے انجام دے رہے ہیں ۔ اساتذہ کرام کااحترام کرنے والی قومیں ہی ترقی کی منازل طے کرتی ہیں معاشرے میں علم کی ترویج اورجہالت کے خاتمے کیلئے اساتذہ کرام کااہم کردارہے جنہیں خراج تحسین پیش کرنا طلباء وطالبات سمیت پوری قوم کااخلاقی فریضہ ہے ۔ حکومت اساتذہ کے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدگی سے کام کررہی ہے۔ کسی بھی معاشرے میں استاد کا مقام بلند ہے حکومت پنجاب جہاں ہونہار طلبا کی حوصلہ افزائی کررہی ہے وہاں بہترین کارکردگی کے حامل اساتذہ کو بھی پذیرائی دی جا رہی ہے۔ صوبائی وزیر نے اساتذہ کی خدما ت کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب سے رکن صوبائی اسمبلی صفیہ سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اساتذہ قابل تحسین اور قابل تعریف ہیں کہ یہ لوگ نا مساعد حالات کے باوجود اپنے فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں۔ اساتذہ اپنے علم و فن کے ذریے زندگی کے تمام شعبوں میں انقلاب برپا کر کے قوموں کی تقدیر بدلنے میں بڑا اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔اساتذہ قوم کے سر کا تاج ہیں جن کا ادب اور احترام کیے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔ ٹیچرز ڈے کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری احسن رضاخاں نے کہاکہ استاد ایک سنگ تراش ہے جو ایک عام سے پتھر کو گوہر نایاب بنا دیتا ہے ایک پتھر کو ہیرا بنانے والے آج کے تنگ دست ،محنت کش عظیم استاد کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ اساتذہ قوموں کی تقدیر کو بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں ،اسا تذہ کی ان کاوشوں کو کوئی قوم بھی فراموش نہیں کر سکتی۔ تقریب سے خطاب کے دوران ڈپٹی کمشنر عمران علی نے کہاکہ اساتذہ طلباء کیلئے اپنے آپ کو رول ماڈل بنائیں اور قومی تعمیر اساتذہ کا نصب العین ہونا چاہیے۔ استاد اس جوہری کی مانند ہے جو پتھر کے ایک ٹکڑے کی تراش خراش سے اسے ہیرے کا روپ دے کر بیش قیمت بنا دیتا ہے آج سکول سے باہر موجود بچے ہمارے لیے ایک چیلنج کا درجہ رکھتے ہیں ان کے والدین اس بات کا احساس نہیں رکھتے لیکن ایک استاد کو ایسے بچوں کا احساس بھی کرنا ہے اور انہیں بھی کسی طرح سکول لا کر زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہے یہی استاد کا مقام اور اس کی معراج ہے ۔ ملک سے جہالت کے خاتمہ کے لیے علم کی شمع کو روشن رکھنا ہے ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کا عزم رکھنے والے اساتذہ کو سلام جب تک اس قوم کے اساتذہ اپنا فرض ادا کررہے ہیں دنیا کی کوئی طاقت ہمیں مغلوب نہیں کر سکتی ۔تقریب کے اختتام پر اچھی کارکردگی کے حامل اساتذہ میں تعریفی سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے

#TEACHERDAY#ILMIATONLINE






You may also like

Leave a Comment