Home اہم خبریں  طلبہ کو میرٹ پر لیپ ٹاپ دیئے جا رہے ہیں جو بچے میرٹ پر نہیں آ سکیں گے وہ آسان قسطوں پر لیپ ٹاپ خرید سکیں گے، ہم اپنے بچوں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے روزگار مہیا کریں گے۔…احسن اقبال کا یونیورسٹی آف نارووال میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

 طلبہ کو میرٹ پر لیپ ٹاپ دیئے جا رہے ہیں جو بچے میرٹ پر نہیں آ سکیں گے وہ آسان قسطوں پر لیپ ٹاپ خرید سکیں گے، ہم اپنے بچوں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے روزگار مہیا کریں گے۔…احسن اقبال کا یونیورسٹی آف نارووال میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

by Ilmiat

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نوجوانوں کو گالی گلوچ اور نفرت کی بجائے جدید اعلیٰ تعلیم، ڈیجیٹل ٹریننگ اور یکساں روزگار کے مواقع فراہم کر رہے ہیں تاکہ وہ مستقبل کے چیلنجز سے نبرد آزما ہو سکیں، وہ قومیں جو ہم سے کم وسائل رکھتی تھیں آج ہم سے آگے نکل چکی ہیں . ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف نارووال میں وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت طلبہ و طالبات کو لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

احسن اقبال نے کہا کہ میں اپنے طلبہ سے درخواست کرتا ہوں کہ ڈگری کی بجائے بہترین ریسرچ کو اپنے کیریئر کی بنیاد بنائیں، مجھے اس دن آپ لوگوں پر فخر ہو گا جس دن آپ کے ریسرچ آرٹیکلز انٹرنیشنل ریسرچ پیپرز میں چھپیں گے۔ یونیورسٹی آف نارووال سماجی ترقی، خواتین کی با اختیاری اور اقتصادی ترقی کا ایک ماڈل ہے، ہم نے 2013-18 کے دوران بلوچستان کے متعدد اضلاع میں یونیورسٹی کے کیمپسز کھولے۔ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ دھاندلی کے ذریعے مسلط چار سالہ حکومت نے نہ صرف پاکستان کو اقتصادی طور پر بدترین نقصان پہنچایا بلکہ ملک کا سوشل فیبرک بھی تباہ کر دیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈہ کرکے نوجوانوں کے ذہن میں زہر گھولا گیا۔ہم نے ہائر ایجوکیشن کے لئے ریکارڈ فنڈز رکھے ہیں۔ ہم نے پاکستان کے ہر ضلع میں یونیورسٹی بنانے کا پروگرام شروع کیا ہے، ہم نوجوانوں کی فنی تعلیم کے ادارے قائم کر رہے ہیں، طلبہ کو میرٹ پر لیپ ٹاپ دیئے جا رہے ہیں جو بچے میرٹ پر نہیں آ سکیں گے وہ آسان قسطوں پر لیپ ٹاپ خرید سکیں گے، ہم اپنے بچوں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے روزگار مہیا کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان جو اسلام کے نام پر بنا تھا آج اس ملک میں بدقسمتی سے عدم برداشت کے نتیجے میں بدامنی کی فضا ہے۔ اسلام کا مطلب ہی سلامتی ہے، اسلام بھائی چارے کا مذہب ہے۔ نظام کائنات انٹرنل ہارمنی اور تنظیم کی ایک مثال ہے۔

پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ ہم ایک محنتی اور ذہین قوم ہیں لیکن ایک نام نہاد لیڈر نے سوشل میڈیا کے ذریعے پوری قوم کو چور اور ڈاکو بنا دیا ہے۔ وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت یونیورسٹی آف نارووال کے 77 طلبہ و طالبات کو وفاقی وزیر نے لیپ ٹاپ دیئے۔ اس موقع پر یونیورسٹی آف نارووال کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس رانا نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر احسن اقبال کی تعلیمی خدمات مثالی ہیں اور یونیورسٹی آف نارووال کے طلبہ و طالبات کو بہترین تعلیمی سہولیات کی فراہمی پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کے علاوہ ممبر نیشنل اسمبلی چوہدری انوار الحق، ممبر صوبائی اسمبلی احمد اقبال چوہدری، پیر سید اظہر الحسن گیلانی اور سیاسی، سماجی اور تعلیمی شعبے کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

ط

You may also like

Leave a Comment