Home کانفرنسز / کانووکیشن طلباء کو نئے تقاضوں اور ایسے واقعات کے مطابق تیار کرنا وقت کی ضرورت ہے، نوجوانوں کو مقامی اور عالمی صنعت کی تفہیم اور اس کے حل تلاش کرنے کیلئے تیار رہنا چاہیے، ……..قائمقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر کا وویمن یونیورسٹی باغ میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب

طلباء کو نئے تقاضوں اور ایسے واقعات کے مطابق تیار کرنا وقت کی ضرورت ہے، نوجوانوں کو مقامی اور عالمی صنعت کی تفہیم اور اس کے حل تلاش کرنے کیلئے تیار رہنا چاہیے، ……..قائمقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر کا وویمن یونیورسٹی باغ میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب

by Ilmiat

ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ میں تین روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کی افتتاحی تقریب جس میں ملائشیا،ایران او ر پاکستان کے مختلف علاقوں سے اسکالرز، ریسرچرز اور معزز مہمانوں نے شرکت کی جب کہ سویئزرلینڈ سے ڈاکٹر ایلیسا کانفرنس میں آن لائن شامل ہوئیں۔ کانفرنس کے چیف گیسٹ اسپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی /قائم مقام صدر و چانسلر جامعات چوہدری لطیف اکبر نے کانفرنس کے انعقاد پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید کو مبارکباد پیش کی. اُن کا کہنا تھااس طرح کی علمی،ادبی اور معلوماتی کانفرنس سے طلبہ و طالبات اور اداروں کو سیکھنے اور آگے بڑھنے کے مواقع ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم نے اپنے دور حکومت میں نہ صرف ویمن یونیورسٹی باغ کا قیام عمل میں لایا بلکہ آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع میں بھی جامعات قائم کیں۔ ہم ایسے اداروں پے یقین رکھتے ہیں جہاں کوالٹی ایجوکیشن ہو

تا کہ ان اداروں سے صیح معنوں میں مستقبل کے معمار پیدا ہو سکیں۔خواتین کو امپاور کرنے کے لیے ہم نے ویمن یونیورسٹی باغ کا قیام عمل میں لایااورویمن یونیورسٹی باغ کو بنانے میں سردار قمر الزمان خان کا اہم کردار ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس(AI) نے دنیا کو تبدیل کر دیا ہے ہمیں اس پر توجہ دینی ہو گی اور اپنے طلباء اور طالبات کو جدید تقاضوں کے مطابق تیار کرنا ہوگا۔ مادری زبان کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مادری زبان کو ہمارے نصاب کا حصہ ہونا چاہیے۔وائس چانسلر زجامعات کو کہا کہ مادری زبان کو نصاب کا حصہ بنانے کے لیے آپ اس پر کام کریں۔ اپنی نسل کی اگر ہم بہترین انداز میں تربیت کریں گے تبھی اس کے بہترین نتائج آئیں گے، وقت کی پابندی اور نظم و ضبط تعمیر و ترقی کی پہلی شرط ہے اور ہمیں اپنی نسل کو اس کے لیے تیار کرنا ہو گا۔

چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان ڈاکٹر مختار احمد نے کانفرنس سے آن لائن خطاب کرتے ہوے کہاکہ یونیورسٹی باغ میں منعقدہ کانفرنس انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ آج کے ڈیجیٹل دور میں سوشل سائنسز کی انتہائی اہمیت ہے۔ کانفرنس کے انعقاد پر وائس چانسلر ڈاکٹر عبد الحمید اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکبا د پیش کی اُن کا کہنا تھا ویمن یونیورسٹی ایک نیا ادارہ ہے وائس چانسلر ڈاکٹر عبد الحمید نے ادارے کو بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور خواتین کو امپاور کرنے کے لیے ویمن یونیورسٹی باغ آزاد حکومت کا ایک بڑا کارنامہ ہے انہوں نے کہا حکومت آزاد کشمیر جامعات کی دیکھ بھال کرئے اور ان کے مالی معاملات کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے ۔ انہوں نے کانفرنس میں شریک تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ مجھے اُمید ہے جب آپ پاکستان سے واپس جائیں گے گو دنیا میں پاکستان کو مثبت چہرہ پیش کریں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر حکومت ضیا ء القمر نے کانفرنس کے انعقاد پر وائس چانسلر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی

کانفرنس میں وائس چانسلر ڈاکٹر عبد کلیم عباسی یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر مظفر آباد، نک مہدعلوی ایسوسی ایٹ پروفیسر،ڈین سنٹر فار ماڈرن لینگویجز یونیورسٹی آف ملایشیا،ڈاکٹر ایلیسایونیورسٹی آف زرچ سوئیزرلینڈ، پروفیسر ڈاکٹر ایس۔اے نقوی المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی ایران،پروفیسر ڈاکٹر امینہ محمود ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسزشعبہ سیاسیات اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد، پروفیسر ڈاکٹر عائشہ سہیل شعبہ انگریزی یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر مظفر آباد، پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد، پروفیسر ڈاکٹر سعید اخترشعبہ انگریزرفا انٹرنیشنل یونیورسٹی فیصل آباد کیمپس، پروفیسر ڈاکٹر سید نثار حسین ہمدانی شعبہ اکنامکس و ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف اکنامکس یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر مظفر آباد، ڈاکٹر نوید سلطانہ ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ ایجوکیشن علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد، ڈاکٹر منتظر مہدی نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجزاسلام آباد،ریسرچرز اور اسکالرز نے شرکت کی۔

You may also like

Leave a Comment