Home اہم خبریں طلباء، اساتذہ اور لائبریری صارفین میں پڑھنے، غور و فکر اور مکالمے کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے دو کتابوں پر تعارفی تقریب کا انعقاد ……….پنجاب یونیورسٹی ادارہ علوم اسلامیہ کے زیر اہتمام بین شعبہ جاتی تقریری مقابلوں کا انعقاد

طلباء، اساتذہ اور لائبریری صارفین میں پڑھنے، غور و فکر اور مکالمے کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے دو کتابوں پر تعارفی تقریب کا انعقاد ……….پنجاب یونیورسٹی ادارہ علوم اسلامیہ کے زیر اہتمام بین شعبہ جاتی تقریری مقابلوں کا انعقاد

by Ilmiat

پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب کے زیر اہتمام طلباء، اساتذہ اور لائبریری صارفین میں پڑھنے، غور و فکر اور مکالمے کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے دو کتابوں پر تعارفی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔پہلی کتاب ”مشاہرے ادب: یونانی (مشاہیر ادب: یونانی (قدیم دور) محمد سلیم الرحمن کی کتاب پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اردو لینگوئج اینڈ لٹریچر کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم نے متعارف کرائی۔یہ کتاب یونانی ادبی شخصیات کی لازوال خدمات اور عالمی ادب پران کے اثرات کو اجاگر کرتی ہے۔ انگریزی تصنیف مائیکل ایڈس کی’’مشینز“پر شعبہ فلسفہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر رشید ارشد نے روشنی ڈالی جس سے حاضرین میں فکری تجسس اور بامعنی گفتگو کوتقویت ملی۔ چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی نے کہا کہ یہ پروگرام علم کے اشتراک اور اجتماعی سیکھنے کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔ انہوں نے حاضرین اور مقررین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب یونیورسٹی کی علمی اور ثقافتی زندگی کا ایک لازمی حصہ بن چکا ہے، جو تنقیدی سوچ کو پروان چڑھاتے ہوئے قارئین اور کتابوں کے درمیان تعلق کو مضبوط کرتا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی ادارہ علوم اسلامیہ کے زیر اہتمام بین شعبہ جاتی تقریری مقابلوں کا انعقاد


پنجاب یونیورسٹی ادارہ علوم اسلامیہ کے زیر اہتمام سیرت النبی ﷺ کی تقریبات ہفتہ 2025 ء کے سلسلے میں بین الشعبہ جاتی تقریری مقابلوں کا انعقاد کیاگیاجس میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے 28 سے زائد طلباؤ طالبات نے حصہ لیا۔ان مقابلوں میں سکول آف اکنامکس سے بی ایس اکنامکس (تھرڈ سمسٹر) کے طالب علم محمد دانش اکرم نے پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے دس ہزار نقد انعام جیتا۔ 

#HigherEducation #Pu News

You may also like

Leave a Comment