لاہور 6 جنوری:……صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے بطور مہمان خصوصی مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن اسسٹنٹس (MEAs) میں ٹیبلیٹ تقسیم کے حوالے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد راس کا کہنا تھا کہ آج صوبے بھر کے تمام اضلاع کے ایم ای اوز میں 891 ٹیبلیٹس تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ایم ای ایز کو ٹیبلیٹ کی فراہمی کی بدولت صوبے بھر سے ڈیٹا کی بہتر ترسیل میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے تمام ایم ای ایز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہے ہیں تاکہ وہ پوری محنت اور لگن سے اپنا کام کریں۔مراد راس کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے ہمیں درست فیصلے لینے کی ضرورت ہے جو ٹھوس معلومات کی فراہمی کی بدولت ہی ممکن ہے۔
صوبائی وزیر مراد راس کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ چند سالوں میں ہم نے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کو مکمل طور پر ڈیجیٹائیز کیا جبکہ پاکستان کے دوسرے سب سے بڑے ادارے کو مکمل طور پر ڈیجیٹائیز کرنا کسی خواب سے کم نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹائزیشن کے لئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان کے نظریے کے عین مطابق کام کیا۔آج محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب میں ٹیکنالوجی کے مثبت اور جامع استعمال کی بدولت اساتذہ کی زندگی مکمل طور پر آسان ہو چکی۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے پہلے اساتذہ مخض محکمے کے انتظامی امور میں پھنسے رہتے تھے۔مراد راس نے بتایا کہ آج صوبے بھر میں ہمارے اساتذہ کی توجہ مکمل طور پر ہمارے بچوں کو پڑھانے پر مرکوز ہے۔ تقریب کا انعقاد قائد اعظم ہیڈکوارٹر لنک وحدت روڈ لاہور پر کیا گیا اور اس موقع پر سپیشل سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب، ایم ای اوز، و دیگر موجود تھے۔
صوبے بھر کے تمام اضلاع کے ایم ای اوز میں 891 ٹیبلیٹس تقسیم کئے جا رہے ہیں……ایم ای ایز کو ٹیبلیٹ کی فراہمی کی بدولت صوبے بھر سے ڈیٹا کی بہتر ترسیل میں مدد ملے گی۔
44