صدر مملکت، آصف علی زرداری کی بھارت کے خلاف معرکہ حق میں شہید ہونے والے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر آمدپرصدر مملکت نے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے والد اور دیگر خاندان کے افراد کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا۔ انھوں نے شہید کی وطن کیلئے خدمات، دفاع وطن میں جان نذرانہ پیش کرنے پر قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کہا کہہمیں اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے، وری قوم، اپنے سپاہیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، ہم اپنے شہداء اور انکے خاندانوں کی قربانیوں کے ہمیشہ معترف رہیں گے،صدر مملکت نے شہید کیلئے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کی دعا کی

علاوہ ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف بھارت کے خلاف معرکہ حق کے دوران شہید ہونے والے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کی رہائش گاہ پر گئے۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اور وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔وزیراعظم نے عثمان یوسف شہید کے والد اور دیگر اہلخانہ سے اظہارتعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔وزیراعظم شہباز شریف نے سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔وزیراعظم نے وطن کے دفاع کے لئے شہید کی خدمات اور ان کی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا۔