صبح گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی طالبہ ام نشاط بس میں سوار ہوتے ہوئے اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور گر کر زخمی ہو گئیں۔ واقعہ پیش آتے ہی یونیورسٹی انتظامیہ نے بروقت اقدام کرتے ہوئے طالبہ کو فوری طور پر علامہ اقبال اسپتال منتقل کیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر اپنی تمام مصروفیات ترک کر کے اسپتال پہنچیں۔ ان کے ہمراہ رجسٹرار اعجاز احمد اور ڈاکٹر محمد افضال بٹ بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر صاحبہ نے اسپتال میں زیر علاج طالبہ کی خیریت دریافت کی اور اس کے والدین سے ملاقات کی۔ انہوں نے والدین کو یقین دلایا کہ یونیورسٹی ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی اور ام نشاط کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے کہا کہ “یونیورسٹی اپنی ہر طالبہ کو اپنی بیٹی تصور کرتی ہے، اور ام نشاط کی جلد صحت یابی ہماری اولین ترجیح ہے۔”یونیورسٹی انتظامیہ نے واقعے کے اسباب جاننے اور مستقبل میں ایسے کسی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے تحقیقات پر مبنی ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو فوری طور پر اپنی رپورٹ مرتب کرے گی۔یونیورسٹی کے تمام اساتذہ، طالبات اور عملہ ام نشاط کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی طالبہ ام نشاط بس میں سوار ہوتے ہوئے گر کر زخمی ہو گئیں۔ ……. یونیورسٹی انتظامیہ نے بروقت اقدام کرتے ہوئے طالبہ کو فوری طور پر علامہ اقبال اسپتال منتقل کیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے
26