بہاول پو ر(پ ر)شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام ڈاکٹر سیدہ عارفہ زہرا (22 جون 1937 – 10 نومبر 2025) کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا پاکستان کی ایک معروف ماہرِ تعلیم دانشور محقق سماجی رہنما اور خواتین کے حقوق کی علمبردار تھیں ۔ان کا شمار پاکستان کی اُن ممتاز علمی و فکری شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے تعلیم اخلاقیات اور سماجی اصلاح کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔انکی وفات اردو زبان و ادب کے چاہنے والوں کے لیے صدمے سے کم نہیں۔ ان کی ادبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شرکاء نے ایک نامور ماہر تعلیم انسانی حقوق کی علمبردار اور علم ثقافت اور صنفی مساوات کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز نے اپنےجذبات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر سیدہ عارفہ زہرہ کو ہمدردی اور دانشمندی کی مشعل راہ قرار دیا۔ اس موقع پر چیئرمین شعبہ میڈیا اسٹڈیز ڈاکٹر عدنان ملک چیئرمین شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم، ڈپٹی رجسٹرار فاطمہ مظاہر ،فیکلٹی ممبران عابدہ نورین، شفق منظور، آغا صدف مہدی و دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔
شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام ڈاکٹر سیدہ عارفہ زہرا (22 جون 1937 – 10 نومبر 2025) کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گی
50