شعبہ لسانیات اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے تعاون سے رائز اینڈ شائن کیریئر کی کامیابی پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار کی میزبانی محمد عمار لیکچرراور ڈاکٹر شاہد نواز اسسٹنٹ پروفیسر نے کی۔ انجینئر محمد احمد ڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل نے ریسورس پرسن کے طورپر شرکت کی۔ سیمینار کا مقصد طلباء اور پیشہ ور افراد کو اپنے کیریئر میں ترقی کرنے اور کامیاب ہونے کے بارے میں رہنمائی فراہم کرنا تھا۔اہم موضوعات میں کیریئر مینجمنٹ کیریئر کی ترقی کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال ابھرتی ہوئی جابز کی تلاش کی حکمت عملی اور لسانیات کے پیشہ ور افراد کے لیے کیریئر کے راستے شامل تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر سید عامر سہیل انچارج فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگوئجز نے کہا کہ سیمینار طلباء کو کیریئر کی کامیابی کے لیے حقیقی دنیا کی مہارت اور علم فراہم کرے گا۔ شعبہ لسانیات کے چیئرمین ڈاکٹر ریاض حسین نے طلباء کو ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے شعبہ لسانیات کی کوششوں کی تعریف کی اور کیریئر کی ترقی کے لیے مصنوعی ذہانت جیسی جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ سیمینار میں ایم فل پی ایچ ڈی اسکالرز اور فیکلٹی ممبران نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔
شعبہ لسانیات اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے تعاون سے رائز اینڈ شائن کیریئر کی کامیابی پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔
44