Home کانفرنسز / کانووکیشن شعبہ سوشل ورک فیکلٹی آف سوشل سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام سماجی علوم کے باہمی اشتراک کے تناظر میں تیسری بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر…..IUB Conference

شعبہ سوشل ورک فیکلٹی آف سوشل سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام سماجی علوم کے باہمی اشتراک کے تناظر میں تیسری بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر…..IUB Conference

by Ilmiat

شعبہ سوشل ورک فیکلٹی آف سوشل سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام سماجی علوم کے باہمی اشتراک کے تناظر میں تیسری بین الاقوامی کانفرنس کا اختتام پذیر ہو گئی۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے سماجی علوم کی مد دسے فعال اور پائیدار معاشروں کی تشکیل کے موضوع پر عالمی کانفرنس کے انعقاد کو سراہا ہے۔ سماجی ترقی میں اکیڈمیا کا کلیدی کردار ہے اور حکومتی اور نجی اداروں کو سماجی اور معاشی کے ترقی منصوبوں میں اساتذہ اور محققین کو شامل کرنا چاہیئے تاکہ دوررس اور پائیدار نتائج حاصل ہوں۔ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز نے اپنے خطاب میں کہا کہ سماجی علوم کا معاشرتی ترقی اورپائیداری میں کلیدی کردار ہے اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ سماجی علوم میں تدریس و تحقیق کے بغیر موثر نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کمشنر بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور کی کانفرنس میں موجودگی اور علمی مباحثے میں شرکت کو حوصلہ افزا قرار دیا۔ کانفرنس کے فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا نے کانفرنس میں ملکی اور غیر ملکی مندوبین کی شرکت کو سراہا اور بتایا کہ دو روزہ کانفرنس میں نامور عالمی اور قومی جامعات سے سماجی علوم کے ماہرین اور محققین اور سرکاری و نجی سماجی اداروں کے حکام نے شرکت اور سوشل ورک، ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ، کلائمنٹ چینج اور فوڈ سیکورٹی، صنفی مساوات، معاشرتی ترقی اورپائیداری، پائیدار ترقی کی نفسیاتی اور سماجی جہتیں، کمیونٹی اشتراک اور تعاون، ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا جیسے موضوعات پر مقالات پیش کیے اور سماجی اور معاشی ترقی کے پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگز دیں جن سے اساتذہ اور طلباء وطالبات نے استفادہ کیا۔ کانفرنس میں ڈی جی پاپولیشن پنجاب ثمن راے،  وائس چانسلر گورنمنٹ ایمرسن کالج یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان، سابق صوبائی وزیر و چیئرپرسن بنیاد کمیونٹی لاہور شاہین عتیق الرحمن، سماجی رہنما کائنات رضا، مدثر ریاض ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر پنجاب، ظفر اقبال چیئرمین این جی او ملتان،  ڈاکٹر عظمیٰ عاشق ڈیپارٹمنٹ آف سوشل ورک یونیورسٹی آف پنجاب، ڈاکٹر بالاراجووقو لاتھمسن ریورو یونیورسٹی کینیڈا، ڈاکٹر وچونگ سینا نوچ راتھما سسٹ یونیورسٹی تھائی لینڈ نے کلیدی خطبات کیے دیئے۔

……..2……

 منشیات کے مضراثرات سے آگاہی اور استعمال کی حوصلہ شکنی کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کے زیر اہتمام سیمینار

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کی ہدایت پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں منشیات کے مضراثرات سے آگاہی اور استعمال کی حوصلہ شکنی کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کے زیر اہتمام سیمینار سیریز جاری ہے۔ اس کمیٹی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر فیاض الدین احمد ہیں۔ اس سلسلے میں فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھمیٹیکل سائنسز کے زیر اہتمام بغدادالجدید کیمپس میں سیمینار منعقد ہوا۔ اس موقع پرڈاکٹر ملیحہ عارف پرنسپل میڈیکل آفیسرنے منشیات کے استعمال اور اس کے ذہنی اور جسمانی صحت پر مرتب ہونیوالے مضر اثرات پر تفصیلی گفتگو کی۔اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھمیٹیکل سائنسز، فاطمہ مظاہر ڈپٹی رجسٹرار پبلک افیئرز، فیکلٹی ممبران اور طلباء وطالبات بڑی تعداد میں شریک تھے۔

You may also like

Leave a Comment