Home اہم خبریں شعبہ سوائل سائنسزانسٹی ٹیوٹ آف سوائل اینڈ واٹر ریسورس فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام ورلڈ سوائل ڈے کی تقریب

شعبہ سوائل سائنسزانسٹی ٹیوٹ آف سوائل اینڈ واٹر ریسورس فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام ورلڈ سوائل ڈے کی تقریب

by Ilmiat

شعبہ سوائل سائنسزانسٹی ٹیوٹ آف سوائل اینڈ واٹر ریسورس فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام ورلڈ سوائل ڈے کی تقریب منعقد ہوئی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر مٹی کے عالمی دن کے تھیم صحت مند شہروں کے لیے صحت مند مٹی کے موضوع پر سیمینار ، آگاہی واک اور کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوارئمنٹ پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ترابی اور چیئرمین شعبہ سوائل سائنس پروفیسر ڈاکٹر مکشوف احمد نے کہا کہ شعبہ کے اساتذہ ، سائنسدان ، محققین اور طلباو طالبات اس عالمی اہمیت کی مناسبت مختلف سرگرمیاں ترتیب دے رہے ہیں تاکہ عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں زراعت کی ترقی اور زمین کی زرخیزی کے حوالے سے اس شعبے کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔ سیمینار میں چین کی یانگ زو یونیورسٹی سے پروفیسر ڈاکٹر شینگسن وانگ نے شہری استحکام کے لیے مٹی کے انتظام کی حکمت عملیوں پر بات کی۔پروفیسر ڈاکٹر رتن لال، اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی آف امریکہ نے کاربن ذخیرہ کرنے، پانی کے ضابطے اور حیاتیاتی تنوع میں مٹی کے کردار پر روشنی ڈالی۔ڈاکٹر حافظ تنویر احمد، شعبہ سوائل سائنس نے مٹی کی صحت کے اشارے اور موسمیاتی لچکدار شہروں کے لیے ان کی اہمیت کے بارے میں پیش کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد نفیس، چیئرمین شعبہ ہارٹیکلچر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مقررین، فیکلٹی اور طلباء کے تعاون کو سراہا۔

You may also like

Leave a Comment