Home Uncategorized شعبہ خصوصی تعلیم اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام خصوصی تعلیم میں ریسرچ کے موضوع پر دوروزہ چوتھی بین الاقوامی کانفرنس ۔۔۔۔۔۔۔انفرنس کے دوسرے روز وائس چانسلر چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر مظہر ایاز نے خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس کے دوسرے روز پہلے سیشن کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر رفاقت علی نے کی

شعبہ خصوصی تعلیم اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام خصوصی تعلیم میں ریسرچ کے موضوع پر دوروزہ چوتھی بین الاقوامی کانفرنس ۔۔۔۔۔۔۔انفرنس کے دوسرے روز وائس چانسلر چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر مظہر ایاز نے خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس کے دوسرے روز پہلے سیشن کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر رفاقت علی نے کی

by Ilmiat

شعبہ خصوصی تعلیم اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام خصوصی تعلیم میں ریسرچ کے موضوع پر دوروزہ چوتھی بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی گئی۔ کانفرنس میں آن لائن ذرائع سے انڈیا، نائجیریا، ملائیشیاء اور پاکستان کی مختلف جامعات  اور اداروں سے مندوبین شریک ہوئے۔پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران وائس چانسلر افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی تھے۔ افتتاحی سیشن میں اپنے خطاب میں وائس چانسلر نے کہا کہ اس کانفرنس کا انعقاد خصوصی تعلیم کے شعبے میں خصوصی افراد کیلیے اعلیٰ تعلیم کے لیے ہماری کوششوں کا مظہر ہے۔ اس کانفرنس میں دنیا بھر سے خصوصی تعلیم کے محققین، مدرسین، پالیسی ساز اداروں کے نمائندے اور طلباو طالبات ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں گے تاکہ خصوصی افراد کے لیے تعلیم میں جدید طریقوں کو اپنا کر جدت لائی جا سکے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور تمام طلباو طالبات کے لیے مہیا وسائل کو زیادہ سے زیادہ قابل استعمال اور موثر بنا کر ذہنی اور فکری ابیاری کے لیے کوشاں ہے۔ امید واضح ہے کہ کانفرنس کے مندوبین اور اسٹیک ہولڈر خصوصی افراد کے اہم ایشو کی بہتری سے متعلق مفید سفارشات پیش کر ے گے۔ ڈین فیکلٹی آف ان لائن اینڈ  ڈسٹنس ایجوکیشن و کانفرنس چیئر پروفیسر ڈاکٹر نسرین اختر نے کہا کہ اس کانفرنس میں ہونے والے مباحث اور تحقیقی مقالات خصوصی تعلیم کے شعبے میں قومی اور بین الاقوامی دائیلاگ میں اہم پیش رفت ثابت ہوں گے۔ خصوصی تعلیم کو دور حاضر میں درپیش چیلنجز کے تناظر میں اس کانفرنس کا انعقاد نہایت اہم ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر نسرین اختر نے  ہیلپنگ ہیڈ فار ریلیف اور شعبہ سپیشل ایجوکیشن کے تعاون کو سراہا۔  پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن  نے کہا کہ فیکلٹی ہذا تعلیم کے شعبے میں ایک سنٹر آف ایکسی لینسی کے طور پر جامعہ اسلامیہ کا نام روشن کر رہی ہے۔ ہمارے اساتذہ نہ صرف جامعہ میں بلکہ دیگر اداروں کے ساتھ بھی ملکر تعلیم کی ترقی و ترویج کے لیے نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں شعبہ خصوصی تعلیم بھی اساتذہ کی استعدادکار میں اضافے اور جدید طریقہ تعلیم سے میسر نصاب و عملی تعلیم کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کانفرنس میں ڈاکٹر عمران لطیف سیفی، عکس نور، فائضہ رمضان، محمد اویس شہزاد، ڈاکٹر فریحہ سہیل، راؤ اسامہ، چوہدری زاہد اجمل، پروفیسر ڈاکٹر رفاقت علی اکبر، پروفیسر ڈاکٹر رانا محمد دلشاد، ڈاکٹر محمد شاہد فاروق نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس سیکرٹری ڈاکٹر عمران لطیف سیفی نے شریک مندوبین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں پیش کی جانے والی سفارشات کو اعلیٰ پالیسی ساز اداروں اور حکومتی ایوانوں تک پہنچایا جائے گا۔ کانفرنس میں مجموعی طور پر 100 سے زائد مقالات مقالہ جات پیش کئے گئے۔کانفرنس کے دوسرے روز وائس چانسلر چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر مظہر ایاز نے خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس کے دوسرے روز پہلے سیشن کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر رفاقت علی نے کی اور ڈاکٹر محمد امجد نے کلیدی خطبہ دیا۔ دوسرے سیشن میں ڈاکٹر مسعود احمد اور ڈاکٹر محمد عدیل نے کلیدی خطبہ پیش کیا۔

You may also like

Leave a Comment