شعبہ ایجوکیشن اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام خاندان اور والدین کی تعلیم کے موضوع پرتین روزہ ورکشاپ کا آغاز ہو گیا۔ورکشاپ کا انعقاد وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئرپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے ویژن کے مطابق کیا گیا۔وائس چانسلر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صحت مند اور فعال معاشرے کے لیے مضبوط خاندان ضروری ہے اور یونیورسٹی سماجی اور معاشی ترقی میں کمیونٹی بلڈنگ کے ذریعے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔شعبہ ایجوکیشن ورکشاپس، سیمینارز اور کانفرنسز منعقد کرکے قومی اور بین الاقوامی سطح کے مسائل کواجاگر کیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن نے بتایا کہ یہ ورکشاپ اپنی نوعیت اور دائرہ کار میں منفرد ہے کیونکہ والدین اس ورکشاپ کے شرکاء ہیں۔ یہ ورکشاپ بچوں کے والدین اور دیکھ بھال کرنے والوں کے لیے مرتب کی گئی ہے جس میں تمام عمر کے گروپوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے تاکہ انھیں ان کے کردار اور ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔ انہیں والدین کی اقدارسے آراستہ کرنا،بچوں کی نشوونما اور ان کی فلاح و بہبود میں والدین کی مہارتیں پیدا کرنااوروالدین کو اپنے بچوں کے ساتھ بات چیت کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ فرخ پرنسپل قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور، پروفیسر ڈاکٹر فیض الحسن نسیم، ڈاکٹر ابو حذیفہ نیورو سائیکالوجسٹ اور ڈاکٹر عبدالستار ورکشاپ میں خصوصی لیکچر دیں گے اور شرکاء کو معاشرے کی تعمیر اور خاندان کی بھلائی اور فعال کرنے سے متعلق آگاہ کریں گے۔
شعبہ ایجوکیشن اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام خاندان اور والدین کی تعلیم کے موضوع پرتین روزہ ورکشاپ کا آغاز
33