Home اہم خبریں شجر کاری مہم میں مھکمہ تعلیم پیش پیش۔۔۔۔۔۔۔۔پنجاب کی یونیورسٹیوں، کالجز میں 5 لاکھ سے زائد کی شجرکاری کی گئی۔ ۔۔۔۔۔۔۔”ایک طالبعلم ایک پودا” مہم ماحولیاتی تحفظ کیلئے موثر مہم ہے۔ ۔۔۔۔رانا سکندر حیات

شجر کاری مہم میں مھکمہ تعلیم پیش پیش۔۔۔۔۔۔۔۔پنجاب کی یونیورسٹیوں، کالجز میں 5 لاکھ سے زائد کی شجرکاری کی گئی۔ ۔۔۔۔۔۔۔”ایک طالبعلم ایک پودا” مہم ماحولیاتی تحفظ کیلئے موثر مہم ہے۔ ۔۔۔۔رانا سکندر حیات

by Ilmiat

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے شجرکاری مہم کے سلسلے میں یو ایم ٹی اور گورنمنٹ پائیلٹ سکول میں پودے لگائے۔ دونوں جگہ انہوں نے اساتذہ کے ساتھ ملکر شجرکاری کی اور اساتذہ سے پودوں کی دیکھ بھال کا عہد لیا۔ وزیر تعلیم نے پائیلٹ سکول میں اپنے ہاتھوں پہلے لگائے گئے پودوں کا بھی جائزہ لیا اور سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پودوں کی نشونما میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ہاتھوں لگائے گئے پودوں کی خود مانیٹرنگ کو ترجیح دیتا ہوں اس لئے میں کبھی بھی یہاں آ کر پودوں کی نشونما کا مشاہدہ کر سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پودوں کی حفاظت ہماری مشترکہ ذمہ داریوں میں سے ایک ہے۔ تعلیمی اداروں میں شجرکاری سے طلبہ میں ماحولیاتی تحفظ کا شعور اجاگر ہو رہا ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ شجرکاری مہم ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف اہم ہتھیار ہے۔ اس مناسبت سے طلبہ میں شجرکاری کا جذبہ اجاگر کرنا، ملک کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں شجرکاری کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ پبلک تعلیمی اداروں میں مجموعی طور پر 8 لاکھ سے زائد شجرکاری ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ زیادہ بہتر انداز میں طلباء میں شجرکاری کی اہمیت اور شعور اجاگر کر سکتے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment