Home اہم خبریں سی ڈی اے اور وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کا تعلیمی اصلاحات، پیشہ ورانہ ہنر کی تربیت اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط……….یہ معاہدے ایک جدید اور جامع تعلیمی نظام کے وژن کی عکاسی کرتے ہیں جو طلباء کو 21ویں صدی کے مختلف چیلنجز بشمول موسمیاتی تبدیلی کیلئے تیار کرے گا……..وفاقی سیکرٹری برائے تعلیم محی الدین احمد وانی……..یہ شراکت داری ایک جدید، ہنر مند اور سر سبز و شاداب اسلام آباد کی تعمیر کیلئے ہماری عزم کی عکاسی کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ تعلیمی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کرکے ہم ایک خوشحال اور پائیدار دارالحکومت کی بنیاد رکھ رہے ہیں………چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا

سی ڈی اے اور وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کا تعلیمی اصلاحات، پیشہ ورانہ ہنر کی تربیت اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط……….یہ معاہدے ایک جدید اور جامع تعلیمی نظام کے وژن کی عکاسی کرتے ہیں جو طلباء کو 21ویں صدی کے مختلف چیلنجز بشمول موسمیاتی تبدیلی کیلئے تیار کرے گا……..وفاقی سیکرٹری برائے تعلیم محی الدین احمد وانی……..یہ شراکت داری ایک جدید، ہنر مند اور سر سبز و شاداب اسلام آباد کی تعمیر کیلئے ہماری عزم کی عکاسی کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ تعلیمی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کرکے ہم ایک خوشحال اور پائیدار دارالحکومت کی بنیاد رکھ رہے ہیں………چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا

by Ilmiat

اسلام آباد: تعلیمی اصلاحات، پیشہ ورانہ تربیت اور ماحولیاتی تحفظ کے میدان میں ایک اہم قدم کے طور پر سی ڈی اے اور وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای نے وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے تحت تاریخی مفاہمتی یاداشتیں (ایم او یوز) پر دستخط کئے. چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور وفاقی سیکرٹری برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت محی الدین احمد وانی کی موجودگی میں منعقدہ اس تقریب نے اسلام آباد میں تعلیم کو جدید بنانے، پیشہ ورانہ ہنر کی تربیت کو فروغ دینے اور ماحولیاتی استحکام کے جامع پروگراموں کا آغاز کیا گیا.

تفصیلات کے مطابق پہلے معاہدہ سی ڈی اے ماڈل اسکول کی مکمل جدید کاری سے متعلق ہے، جسے ایک جدید ترین تعلیمی ادارے میں تبدیل کیا جائے گا۔ اس اپ گریڈیشن میں آئی ٹی پارک، روبوٹکس لیب، اے آئی روم، اور گوگل کلاس روم جیسی جدید ٹیکنالوجی کے وسائل متعارف کرائے جائیں گے جبکہ جدید کلاس رومز، ایک جدید لائبریری، بہتر کھیلوں کی سہولیات اور ایک ڈسپنسری سمیت جسمانی ڈھانچے کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔ ثقافتی تعلیم کو فروغ دینے کیلئے ایک مخصوص کلچرل روم بھی قائم کیا جائے گا.

دوسرا ایم او یو مارگلہ ہلز نیشنل پارک سے متصل کمیونٹیز کے 18 سے 45 سال کی عمر کے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے سے متعلق ہے. اس پروگرام کے تحت سلائی، بجلی کا کام، پلمبرنگ اور آئی ٹی کی مہارتیں ای روزگار لیبارٹریز کے ذریعے سکھائی جائیں گی. اس ضمن میں سی ڈی اے پروگرام کے شرکاء کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے اپنا فعال کردار ادا کرے گا.

تیسرے ایم او یو کے تحت، اسلام آباد اربن فاریسٹ انیشیٹو کے تحت تعلیمی اداروں میں بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم چلائی جائے گی. سی ڈی اے پودے، ضروری اوزار اور تیکنیکی مہارت فراہم کرے گا جبکہ ایف ڈی ای اس کے نفاذ اور دیکھ بھال کی نگرانی کرے گا. اس پروگرام میں ایک منفرد انعامی نظام بھی شامل ہے جس کے تحت شجرکاری مہم میں حصہ لینے والے طلباء کو اضافی تعلیمی نمبرز اور ماحولیاتی خدمات کے اعتراف میں سرٹیفکیٹس بھی دئیے جائیں گے.

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ان اقدامات سے مثبت تبدیلی لانے پر زور دیا اور کہا کہ یہ شراکت داری ایک جدید، ہنر مند اور سر سبز و شاداب اسلام آباد کی تعمیر کیلئے ہماری عزم کی عکاسی کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ تعلیمی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کرکے ہم ایک خوشحال اور پائیدار دارالحکومت کی بنیاد رکھ رہے ہیں. پیشہ ورانہ پروگرام ہمارے نوجوانوں کو روزگار کے قابل مہارتیں فراہم کرے گا جبکہ ماحولیاتی اقدامات ماحول کے حوالے سے باشعور شہریوں کی ایک نئی نسل تیار کرے گا.

وفاقی سیکرٹری برائے تعلیم محی الدین احمد وانی نے دونوں اداروں کے درمیان اس تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدے ایک جدید اور جامع تعلیمی نظام کے وژن کی عکاسی کرتے ہیں جو طلباء کو 21ویں صدی کے مختلف چیلنجز بشمول موسمیاتی تبدیلی کیلئے تیار کرے گا.

All reactions:

2525

You may also like

Leave a Comment