Home اہم خبریں سیکرٹری وزارت تعلیم محی الدین احمد وانی کا چیئرمین سی ڈی اے کے ہمراہ سکولوں کا دور ہ…….چیئرمین سی ڈی اے کی سکولوں میں گراؤنڈز کی بحالی کے کام کے لئے بھرپور معاونت کی یقین دہانی

سیکرٹری وزارت تعلیم محی الدین احمد وانی کا چیئرمین سی ڈی اے کے ہمراہ سکولوں کا دور ہ…….چیئرمین سی ڈی اے کی سکولوں میں گراؤنڈز کی بحالی کے کام کے لئے بھرپور معاونت کی یقین دہانی

by Ilmiat

سیکرٹری وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت محی الدین احمد وانی نے اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لینے کے لیے چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا کا کے ہمراہ مختلف سکولوں کا دور کیا۔ جمعہ کو اپنے دورہ میں انہوں نے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف 6 اور اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف 8 میں جاری اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لیا۔

سیکرٹری تعلیم اور چیئرمین سی ڈی اے نے سکولوں میں منی جمز کے تعمیر اور لیبارٹریز کی مرمت کے کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے سکولوں میں گراؤنڈز کی بحالی کے کام کے لئے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی جبکہ سی ڈی اے سکولوں میں ڈسپنسری کے قیام میں بھی معاونت فراہم کرے گا۔

You may also like

Leave a Comment