Home Uncategorized سیکرٹری ایجوکیشن کے حتمی نوٹس کے بعد نجی تعلیمی اداروں نے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کرنا شروع کر دیا…….. سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر تعلیمی اداروں میں بسوں کے انتظام کے معاملہ پر نجی سکولوں سے فوری ایکشن پلان طلب کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ایل جی ایس، بیکن ہاؤس، سٹی سکول، لکاس، روٹس، کڈز اور دیگر سکولوں کو نوٹسز جاری کئےگئے

سیکرٹری ایجوکیشن کے حتمی نوٹس کے بعد نجی تعلیمی اداروں نے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کرنا شروع کر دیا…….. سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر تعلیمی اداروں میں بسوں کے انتظام کے معاملہ پر نجی سکولوں سے فوری ایکشن پلان طلب کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ایل جی ایس، بیکن ہاؤس، سٹی سکول، لکاس، روٹس، کڈز اور دیگر سکولوں کو نوٹسز جاری کئےگئے

by Ilmiat

سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو کے حتمی نوٹس کے بعد نجی تعلیمی اداروں نے عدالتی احکامات کی روشنی میں ٹرانسپورٹ کا انتظام شروع کر دیا۔ ایل جی ایس سکولز نے ٹرانسپورٹ کے انتظام کی تفصیلات، ویڈیو ثبوت محکمہ تعلیم پنجاب کو فراہم کر دئیے۔ ایل جی ایس نے طلباء کی پک اینڈ ڈراپ کیلئے 8 سے زائد بسوں کا بندوبست کر لیا۔ سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے کہا ہے کہ دیگر سکولز بھی جلد از جلد ٹرانسپورٹ کے حوالے سے ہدایات پر عملدرآمد کریں اور چھٹیوں کے اختتام سے قبل تمام سکول ٹرانسپورٹ کا اہتمام یقینی بنائیں۔ سیکرٹری ایجوکیشن نے واضح کیا کہ عدالتی احکامات کے تناظر میں ٹرانسپورٹ معاملے پر کسی سکول سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

یادرہے اس سے قبل سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر تعلیمی اداروں میں بسوں کے انتظام کے معاملہ پر نجی سکولوں سے فوری ایکشن پلان طلب کیا تھا۔ سیکرٹری ایجوکیشن نے ایکشن پلان نہ دینے والے سکولوں کی رجسٹریشن منسوخی کا عندیہ بھی دیا۔ خالد نذیر وٹو نے کہا کہ نجی سکول مالکان کے ساتھ ہونے والی محکمانہ میٹنگز کے بعد عدالتی احکامات کی روشنی میں جاری کردہ ہدایت نامہ پر عمل نہ کرنے والے سکولوں کی رجسٹریشن نہیں ہوگی۔۔ اس ضمن میں سیکرٹری ایجوکیشن کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سکولوں کو حتمی نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔ ایل جی ایس، بیکن ہاؤس، سٹی سکول، لکاس، روٹس، کڈز اور دیگر سکولوں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے طلباء کی مجموعی تعداد، بسوں کی تفصیل اور ادارے کی ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والے طلبہ کی لسٹ طلب کی گئی ہے۔ سیکرٹری ایجوکیشن نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ معاملے پر عدالتی احکامات پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

You may also like

Leave a Comment