Home خبریں سیکرٹری اسکول ایجوکیشن پنجاب خالد نذیر وٹو کا لاہور کے مختلف اسکولوں کا دورہ

سیکرٹری اسکول ایجوکیشن پنجاب خالد نذیر وٹو کا لاہور کے مختلف اسکولوں کا دورہ

by Ilmiat

لاہور: سیکرٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب خالد نذیر وٹو نے اتوار کے روز لاہور کے مختلف سرکاری اسکولوں کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ معروف تعلیمی ماہر مزمل محمود بھی موجود تھے۔

دورے کا بنیادی مقصد اسکولوں میں درپیش بنیادی سہولیات کی کمی کا جائزہ لینا، کلاس رومز کی موجودگی اور دیگر ضروری تعلیمی انفراسٹرکچر کی فراہمی کا مشاہدہ کرنا تھا۔ اس موقع پر سیکرٹری صاحب نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ فوری اقدامات کے تحت ان سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول میسر آ سکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے اور سرکاری اسکولوں میں سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

You may also like

Leave a Comment