Home اہم خبریں سیلاب متاثرین کی خدمت اور بحالی کے وعدے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ ……..ریلیف کیمپوں میں تعلیم، صحت سے لے کر روزمرہ سہولیات تک ہر پہلو پر مربوط حکمتِ عملی کے ساتھ اقدامات جاری ہیں۔ وزیر تعلیم

سیلاب متاثرین کی خدمت اور بحالی کے وعدے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ ……..ریلیف کیمپوں میں تعلیم، صحت سے لے کر روزمرہ سہولیات تک ہر پہلو پر مربوط حکمتِ عملی کے ساتھ اقدامات جاری ہیں۔ وزیر تعلیم

by Ilmiat

وزیر تعلیم جلالپور پیر والہ میں پھنسے لوگوں کے ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات رات گئے ایک بار پھر سیلاب زدہ علاقوں کا دودہ کرنے ملتان پہنچ گئے جہاں انہوں نے سیلابی صورتحال اور انتظامی سہولیات کا جائزہ لیا، ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کرتے ہوئے ان کا حوصلہ بڑھایا۔ وزیر تعلیم نے ضلعی انتظامیہ سے ریلیف آپریشنز کی رفتار، وسائل کی فراہمی اور بحالی کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ لی اور انتظامیہ کو متاثرین کی آباد کاری کے عمل میں کوئی کمی نہ چھوڑنے اور بروقت اور مؤثر اقدامات کے ذریعے متاثرین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ ریسکیو ٹیمیں اور ضلعی انتظامیہ ہر لمحہ سیلاب متاثرین کی خدمت میں مصروف ہیں۔ ریلیف کیمپوں میں تعلیم اور صحت سے لے کر روزمرہ سہولیات تک ہر پہلو پر مربوط حکمتِ عملی کے ساتھ اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی خدمت اور بحالی کے وعدے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ ہم سب مل کر اس آزمائش کو عزم و حوصلے کے ساتھ عبور کریں گے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح متاثرین کی مشکلات کم کرنا اور بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ واپس لانا ہے۔

You may also like

Leave a Comment