Home Uncategorized اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی سینڈیکیٹ کا 90 واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی زیر صدارت عباسیہ کیمپس میں منعقد ہوا۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی سینڈیکیٹ کا 90 واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی زیر صدارت عباسیہ کیمپس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں اہم انتظامی، قانونی اور اکیڈیمک معاملات زیر بحث آئے اور فیصلے کیے گئے

by Ilmiat

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی سینڈیکیٹ کا 90 واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی زیر صدارت عباسیہ کیمپس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اہم انتظامی، قانونی اور اکیڈیمک معاملات زیر بحث آئے اور فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں گزشتہ سلیکشن بورڈ اجلاس میں پرنسپل سیٹوں پر تعیناتی سمیت اہم سفارشات پر غورو خوص کیا گیا۔ اجلاس میں اپنی مدت مکمل کرنے والے سینڈیکیٹ ممبران پروفیسر ڈاکٹرمحمد اکرم چوہدری اور ڈاکٹر مغیث امین کی خدمات کو سراہا گیا۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد شعیب اویسی، رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ مظفر، سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد، ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد خالد منصور، ڈائریکٹر کوارڈینیشن ہائر ایجوکیشن کمیشن شاہ زیب عباسی، ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ زاہدہ اظہر، ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ ماریہ جاوید، ڈاکٹر عالیہ نذیر، ایسوسی ایٹ پروفیسر، قیصر اعجاز اسسٹنٹ پروفیسر، محمد زمان علی لیکچرر اور  محمد شجیع الرحمن رجسٹرار و سیکریٹری شریک ہوئے

You may also like

Leave a Comment