Home اہم خبریں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور میزان بینک لمیٹڈ کے تعاون سے قائم کیے گئے سنٹر آف اسلامک فنانس کا افتتاح

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور میزان بینک لمیٹڈ کے تعاون سے قائم کیے گئے سنٹر آف اسلامک فنانس کا افتتاح

by Ilmiat

پروفیسرڈاکٹر محمد کامران وائس چانسلر نے ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک اینڈ کنونشنل بینکنگ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور میزان بینک لمیٹڈ کے تعاون سے قائم کیے گئے سنٹر آف اسلامک فنانس کا افتتاح کیا۔ ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز اینڈ کامرس اور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال  سنٹر آف اسلامک فنانس کے بانی اور سرپرست ہیں ۔ اس سنٹر کا قیام اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے عالمی روابط اور مقامی ضروریات کے مطابق اسلامی مالیات کی ترقی کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔  یہ اسلامی مالیاتی شعبوں میں تعلیم، تحقیق اور صنعت کی شمولیت کے لیے ایک مرکز کے طور پر کام کرے گا۔ اس موقع پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور میزان بینک لمیٹڈ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے۔  میزان بینک کے شریعہ بورڈ کے ممبر مفتی زبیر احمد شامل نے بینکنگ کے طریقوں کو شرعی اصولوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔میزان بینک کے دیگر افسران میں عابد حسین ملک ڈسٹری بیوشن ہیڈ اعجاز ندیم ریجنل جنرل منیجر بہاولپور ابرار حسین ایریا منیجر بہاولپور نوید الحسن ریجنل آپریشنز منیجر مفتی محمد شعیب شریعہ سکالرشامل تھے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نمائندوں راس مسعود سینئر ڈپٹی چیف منیجر نعمان علی اسسٹنٹ چیف منیجراور فخر فراز اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی شریک ہوئے۔  انچارج ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک اینڈ کنونشنل بینکنگ اور سنٹر آف اسلامک فنانس کے فوکل پرسن ڈاکٹر اویس شفیق نے پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول میں اسلامی فنانس کے اسٹریٹجک کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سنٹر آف اسلامک فنانس نہ صرف علمی اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرے گا بلکہ فن ٹیک اختراعات، گرین فنانس اور بینکنگ کے طریقوں کے لیے راستے بھی بنائے گا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر اریبہ خان ڈائریکٹر فنانشل اسسٹنس پروفیسر ڈاکٹر عبدالماجد مکی چیئرمین شعبہ کامرس ڈاکٹر حسن مجتبیٰ نواز سلیم سربراہ شعبہ فنانس ڈاکٹر جاوید اقبال چیئرمین شعبہ مینجمنٹ اینڈ ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈاکٹرمحمد ناظم شعبہ سپلائی چین مینجمنٹ ڈاکٹر عمر فاروق لیکچرر اور ریسرچ کوآرڈینیٹر شعبہ اسلامک اینڈ کنونشنل بینکنگ ڈاکٹر محمد نعیم شاہد سینئر فیکلٹی چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز بہاولپور بھی موجود تھے۔

#Islamic finance #IUB #Ilmiatonline

You may also like

Leave a Comment