Home بین الاقوامی خبریں سعودی عرب کے شاہی خاندان کی پاکستان کے لیے محبت نہیں بھلا سکتے………فیصل مسجد ، سیرتؐ میوزیم سے یہ محبت عیاں ہے ۔ ان کی محبت ہمارے لیے قیمتی سرمایہ ہے……..وزیراعظم محمد شہبازشریف

سعودی عرب کے شاہی خاندان کی پاکستان کے لیے محبت نہیں بھلا سکتے………فیصل مسجد ، سیرتؐ میوزیم سے یہ محبت عیاں ہے ۔ ان کی محبت ہمارے لیے قیمتی سرمایہ ہے……..وزیراعظم محمد شہبازشریف

by Ilmiat

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے سعودی عرب ہر ممکن تعاون فراہم کر رہاہے ، سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔ سیرت ؐمیوزیم کے قیام سے عالمی سطح پر اسلامو فوبیا اور منفی پروپیگنڈے سے نمٹنے میں مدد ملے گی ۔انہوں نے یہ بات ہفتہ کو سیرت نبویؐ کے بارے میں آگاہی اور نسل نو میں رسول اللہ ؐ کی تعلیمات کے فروغ کے لیے تعمیر ہونے والے سیرت میوزیم کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہاکہ رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسٰی کا دورہ پاکستان پر خیر مقدم کرتے ہیں اور ان کا شکر گزار ہوں ۔ بہترین حفاظ کرام نے اپنی قرات سے سماں باندھ دیا ۔ محنت کی جائے تو اللہ تعالیٰ اپنے نور سے دلوں کو منور کرتا ہے ۔ قوم ، پاکستانی حکومت کی جانب سے ان حفاظ کرام کو خوش آمدید کہتا ہوں ۔ یہ پاکستان اور اسلام کے شیدائی ہیں ۔ سعودی عرب کے شاہی خاندان کی پاکستان کے لیے محبت نہیں بھلا سکتے ۔

فیصل مسجد ، سیرتؐ میوزیم سے یہ محبت عیاں ہے ۔ ان کی محبت ہمارے لیے قیمتی سرمایہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران عمرہ کی سعادت حاصل ہوئی ۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے ہمارے پورے وفد کی بھر پور پذیرائی کی ۔ انہوں نے پاکستان اور پاکستانی عوام کے لیے محبت کے جذبات کا اظہار کیا جس پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔سعودی عرب مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا اور دل کھول کر پاکستان کی مدد کی ، ان کے تعاون کے شکر گزار ہیں ۔ انہوں نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے صنعت و حرفت ، زراعت اور سرمایہ کاری میں آگے بڑھ کر ساتھ دینے کا عزم کی

اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں گمراہ کن پروپیگنڈہ کرنے میں اس کے اثرات ہمارے معاشروں پر بھی مرتب ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حضور اکرمۖ کی ذات اور اسلام سے محبت کرنے والوں میں اس کا ردعمل پیدا ہوتاہے۔

ایسا ردعمل مزاج اور رویے میں تلخی کا باعث بنتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ سیرتؐ میوزیم دو پہلوئوں سے اہم خدمت سرانجام دے سکتا ہے ۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان حصضور اکرمؐ ۖ کی سیرتؐ طیبہ سے متعلق آگاہی حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ میوزیم لوگوں کی تربیت کا باعث بنے گا ، غیر مسلم بھی اس سے حضور اکرمؐ کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل کر سکیں گے۔

You may also like

Leave a Comment