50
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے جس سے نادار لوگوں کے بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے قابل ہوںگے۔
اسلام آباد میں آکسفورڈ یونین کے نئے منتخب صدر اسرار خان کاکڑ سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انڈومنٹ فنڈ میں بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے بیس فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اسرار خان کاکڑ جیسے با صلاحیت نوجوان ملک کے پائیدار اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں انہوں نے کہا کہ آکسفورڈ یونین کے صدر کے طور پر انتخاب اسرا ر خان کی ثابت قدمی اور پختہ عزم کا عکاس ہے۔ اسرار خان کاکڑ نے وزیر اعظم کو آکسفورڈ یونین سے خطاب کی دعوت دی انہوں نے نوجوانوںکو با اختیار بنانے اور انہیں ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے پر وزیر اعظم کی کوششوں کوسراہا۔