Home اہم خبریں زمانہ طالب علمی میں خود کو نمایاں رکھنے کے خواہشمند طلباء عملی زندگی میں بھی نمایاں مقام حاصل کرتے ہیں، اس لئے طلبہ کو چاہئے کہ وہ خود کو ہمیشہ بہترین گروپ میں شامل کریں…….اوپن یونیورسٹی میں بی ایس سائنس پروگرامز کے نئے طلبہ کیلئے اورینٹیشن سیشن سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کا خطاب

زمانہ طالب علمی میں خود کو نمایاں رکھنے کے خواہشمند طلباء عملی زندگی میں بھی نمایاں مقام حاصل کرتے ہیں، اس لئے طلبہ کو چاہئے کہ وہ خود کو ہمیشہ بہترین گروپ میں شامل کریں…….اوپن یونیورسٹی میں بی ایس سائنس پروگرامز کے نئے طلبہ کیلئے اورینٹیشن سیشن سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کا خطاب

by Ilmiat

اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا ہے کہ زمانہ طالب علمی میں خود کو نمایاں رکھنے کے خواہشمند طلباء عملی زندگی میں بھی نمایاں مقام حاصل کرتے ہیں، اس لئے طلبہ کو چاہئے کہ وہ خود کو ہمیشہ بہترین گروپ میں شامل کریں، تعلیمی نظام اور دستیاب سہولتوں کو سمجھ کر واضح ہدف مقرر کریں اور محنت و لگن سے اعلیٰ جی پی اے کے ساتھ کامیابی حاصل کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمسٹر بہار 2025ء کے تحت فیس ٹو فیس نظام تعلیم میں بی ایس (سائنس) پروگرامز میں داخل ہونے والے نئے طلبہ کے لئے منعقدہ اورینٹیشن سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اوورینٹیشن سیشن کا اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ ایڈوائزی اینڈ کونسلنگ سروسز نے کیا تھا۔ اس سیشن کا بنیادی مقصد نئے طلبہ کو یونیورسٹی کے تعلیمی نظام، سہولیات اور وسائل سے متعارف کروانا تھا تاکہ وہ اپنی تعلیمی زندگی کا پُراعتماد آغاز کر سکیں۔

ڈین فیکلٹی آف سائنس پروفیسر ڈاکٹر شیر محمد نے جدید سائنسی رجحانات، تحقیق کی اہمیت اور یونیورسٹی کی جدید ترین لیبارٹریز کے استعمال پر روشنی ڈالی۔ ڈائریکٹرسٹوڈنٹ ایڈوائز سید غلام کاظم علی نے طلبہ کو یونیورسٹی میں موجود رہنمائی کے نظام، ہم نصابی سرگرمیوں اور سہولیات سے متعلق آگاہ کیا۔تقریب کے دیگر مقررین میں ڈائریکٹر جنرل ریجنل سروسز ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان، ڈائریکٹر داخلہ سید ضیاء الحسین نقوی، کنٹرولر امتحانات میاں محمد ریاض حسین، ڈائریکٹر آئی سی ٹی ارشد منظور اور ٹریژرار ریاض حسین شامل تھے۔انہوں نے داخلہ، امتحانی نظام اور سٹوڈنٹ لائف سائیکل کے مختلف پہلوؤں بشمول سی ایم ایس اور ایل ایم ایس ، یونیورسٹی کے ویب سائٹ، فیس کی ادائیگیوں، علاقائی مراکز کے کردار اور طلبہ کی سہولیات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔رجسٹرار راجہ عمر یونس نے اپنے خطاب میں کہا کہ جامعہ میں داخلہ صرف تعلیمی سفر کا آغاز نہیں بلکہ ایک نئی ذمہ داری کا احساس بھی ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنے رویے اور طرز عمل کے ذریعے جامعہ کی اقدار، تہذیب اور روایات کا عملی مظاہرہ کریں۔اورینٹیشن سیشن کے اختتام پر طلبہ کو یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا گیا، جسے انہوں نے سراہا اور جامعہ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔

You may also like

Leave a Comment