37
۔ملاقات میں نسٹ اور پنجاب پبلک سروس کمیشن کے درمیان استعدادِ کار میں اضافے اور ادارہ جاتی معاونت کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر غور کیا گیا، جن میں مسابقتی امتحانات کے انعقاد کے حوالے سے ممکنہ اشتراکِ عمل بھی شامل تھا۔دونوں جانب سے اس امر میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا کہ نسٹ کی علمی و تحقیقی مہارتوں سے استفادہ کرتے ہوئے پی پی ایس سی کے مختلف انتظامی اور امتحانی امور کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
یہ ملاقات اعلیٰ تعلیمی اداروں اور سرکاری اداروں کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے اور شفاف و معیاری امتحانی نظام کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔