Home اہم خبریں ریکٹر نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) ڈاکٹر محمد زاہد لطیف نے برطانیہ میں قائم NUST ٹرسٹ فنڈ (NTF) یوکے کے چیئرمین مسٹرطحہ قریشی، ایم بی ای (MBE) سے ملاقات کی،

ریکٹر نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) ڈاکٹر محمد زاہد لطیف نے برطانیہ میں قائم NUST ٹرسٹ فنڈ (NTF) یوکے کے چیئرمین مسٹرطحہ قریشی، ایم بی ای (MBE) سے ملاقات کی،

by Ilmiat

ریکٹر نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) ڈاکٹر محمد زاہد لطیف نے برطانیہ میں قائم NUST ٹرسٹ فنڈ (NTF) یوکے کے چیئرمین مسٹرطحہ قریشی، ایم بی ای (MBE) سے ملاقات کی، جس میں مستحق طلبہ کی معاونت کے لیے جاری اشتراک اور مستقبل کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات کے دوران NUST اور NTF یوکے کے مابین شراکت داری، وظائف اور اینڈومنٹ میں پیش رفت پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ طلبہ کی مالی معاونت کو پائیدار بنانے کے لیے المنائی اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے کردار اور شمولیت کی اہمیت پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔

دونوں فریقین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستحق اور باصلاحیت طلبہ کے لیے تعلیمی مواقع میں اضافہ کیا جائے گا اور بین الاقوامی تعاون کے ذریعے وظائف کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی جائے گی۔

You may also like

Leave a Comment