Home خبریں ریڈیو پاکستان بہاولپور کی گولڈن جوبلی تقریب، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہانجم بطور مہمانِ خصوصی شریک

ریڈیو پاکستان بہاولپور کی گولڈن جوبلی تقریب، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہانجم بطور مہمانِ خصوصی شریک

by Ilmiat

بہاولپور (پ ر) ریڈیو پاکستان بہاولپور میں گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم وائس چانسلر گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم نے اسٹیشن ڈائریکٹر سجاد احمد بری ودیگر کے ہمراہ ریڈیو پاکستان کے سبزہ زار میں پودا لگایا۔ تقریب کے آغاز پر اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان بہاولپور، سجاد احمد بری نے مہمانوں خوش آمدید کہااور خیرمقدمی کلمات میں کہا کہ ریڈیو پاکستان بہاولپور اپنی نصف صدی کی شاندار نشریاتی خدمات پر فخر کرتا ہے، جس نے علاقائی ثقافت، موسیقی، ادب اور قومی یکجہتی کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم نے کہا کہ ریڈیو پاکستان بہاولپور نے گزشتہ پچاس برسوں میں علمی و ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ عوامی شعور بیدار کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ ادارہ نہ صرف پاکستان کی ثقافتی پہچان ہے بلکہ قومی یکجہتی اور فکری رہنمائی کا بھی مضبوط ذریعہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریڈیو پاکستان نے خواتین کمپیئرز، آر جیز اور نیوز ریڈرز کو بھرپور مواقع فراہم کر کے خواتین کی آواز کو معاشرے تک پہنچایا، جو ایک مثبت اور روشن پہلو ہے۔ وائس چانسلر نے عزم کا اعادہ کیا کہ دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی آئندہ بھی ریڈیو پاکستان جیسے ادارےکے ساتھ مل کر تعلیمی اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دیتی رہے گی۔تقریب کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم نے خواتین کمپیئرز، آر جیز اور نیوز ریڈرز میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے۔ تقریب میں مس رضیہ فاروق خان ڈائریکٹر چولستان ڈویلپمنٹ کونسل، محمد عاشق عباسی پروگرام منیجرمس عفیفہ حبیب سینئر پروڈیوسر، مس شبانہ علی سینئر پروڈیوسر اور فیض ہاشمی انچارج ڈیجیٹل میڈیا ریڈیو پاکستان ودیگر بھی شریک تھے۔

You may also like

Leave a Comment