Home اہم خبریں روالپنڈی میں چوتھے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ہاکی چیمپئن شپ 2025-26 کا شاندار اور کامیاب انعقاد…..اس ایونٹ میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، سرگودھا اور بہاولپور سمیت پنجاب کی تمام نو ڈویژنوں کے بہترین کھلاڑیوں نے شرکت کی

روالپنڈی میں چوتھے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ہاکی چیمپئن شپ 2025-26 کا شاندار اور کامیاب انعقاد…..اس ایونٹ میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، سرگودھا اور بہاولپور سمیت پنجاب کی تمام نو ڈویژنوں کے بہترین کھلاڑیوں نے شرکت کی

بوائز ہاکی میںچیمپئن ہونے کا اعزاز راولپنڈی ڈویژن کو حاصل ہوا.....گرلز ہاکی میں چیمپئن ہونے کا اعزاز پچھلے سال کی دفاعی چیمپیئن ملتان ڈویژن کو ملا

by Ilmiat
چوتھے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ہاکی چیمپئن شپ پنجاب کی سطح کے مقابلے راولپنڈی کے خوبصورت شہر میں 20 جنوری کو شروع ہوئے۔ جس کا آغاز، افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت میڈم شازیہ رضوان نے تقریب میں موجود تمام کھلاڑیوں سے حلف لینے کے بعد ہوا میں رنگ برنگے غباروں کو چھوڑ کر کیا۔ اس ایونٹ میں پنجاب کی تمام ڈویژنز سے آئے ہوئے کھلاڑیوں کے درمیان ایک عظیم الشان ہاکی مقابلے ہوئے۔ ان مقابلوں نے جڑواں شہروں اور پنجاب بھر میں کھیلوں سے محبت رکھنے والوں کے دل جیت لیے۔ اس ایونٹ میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، سرگودھا اور بہاولپور سمیت پنجاب کی تمام نو ڈویژنوں کے بہترین کھلاڑیوں نے شرکت کی، جس سے راولپنڈی کے میدان پورے ایونٹ کے دوران ایک منی پنجاب کا منظر پیش کرتے رہے۔
May be an image of one or more people, dais and text
۔
 24 جنوری کو ان کھیلوں کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمانانِ خصوصی ممبر قومی اسمبلی میڈم طاہرہ اورنگزیب ، جناب محمد حنیف عباسی وفاقی وزیر برائے ریلوے، اور سیکرٹری پارلیمانی برائے اطلاعات و ثقافت میڈم شازیہ رضوان تھے اور دیگر مہمانوں میں شامل ڈاکٹر سید انصر اظہر ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب اور ڈائریکٹر سپورٹس محمد وقاص اکبر تھے۔ 
ٹ
اختتامی تقریب کے اخر میں مہمانانِ خصوصی نے جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے، جہاں پنجاب بھر سے آئے کھلاڑیوں نے اپنی خوشی کا اظہار جیت کے نعروں سے کیا۔ بوائز ہاکی میں پہلی مرتبہ چیمپئن ہونے کا اعزاز راولپنڈی ڈویژن کو حاصل ہوا جو میڈم آصفہ ناہید اور انکی ٹیم کی کاوشوں کا نتیجہ👏🎉 رہا جبکہ گرلز ہاکی میں چیمپئن ہونے کا اعزاز پچھلے سال کی دفاعی چیمپیئن ملتان ڈویژن کو ملا
May be an image of one or more people and text
👏🎉۔

You may also like

Leave a Comment