بہاولپور(پ ر) دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور میں نیشنل اکیڈمی فار ہائر ایجوکیشن (NAHE) کے اشتراک سے “ویمن ایمپاورمنٹ اینڈ مینٹورشپ پروگرام” کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم تھیں۔ اس موقع پر ڈاکٹرنور آمنہ ملک منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل اکیڈمی فار ہائر ایجوکیشن نے بذریعہ آن لائن شرکت کی ۔ تقریب کے آغاز میں پروگرام کنوینئر پروفیسر ڈاکٹر مسرت اظہر نے ویمن ایمپاورمنٹ اینڈ مینٹورشپ پروگرام کے دوران ہونے والی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی اور نیشنل اکیڈمی فار ہائر ایجوکیشن کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم وائس چانسلر دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی نے پروگرام کی کامیاب تکمیل پر تمام شرکاء کو مبارکباد دی اور اس اقدام کو خواتین کی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ ایسے پروگرام خواتین کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کی قیادت کے مواقع بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹرنور آمنہ ملک منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل اکیڈمی فار ہائر ایجوکیشن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویمن ایمپاورمنٹ اینڈ مینٹورشپ پروگرام NAHE کے ویژن کا عملی مظہر ہے، جو اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں خواتین کی شمولیت اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی جیسے ادارے ہمارے اس ویژن کو حقیقت میں بدلنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔پروگرام کے اختتام پر مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم نے 11 مینٹورز اور 50 مینٹیز میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ یاد رہے کہ یہ پروگرام 14 جنوری سے 14 اپریل 2025 تک جاری رہا، جس میں خواتین اساتذہ اور فیمیل ملازمین کی رہنمائی، پیشہ ورانہ ترقی اور قیادت کے موضوعات پر تربیتی نشستیں اور مباحثے منعقد کیے گئے۔
دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور میں نیشنل اکیڈمی فار ہائر ایجوکیشن (NAHE) کے اشتراک سے “ویمن ایمپاورمنٹ اینڈ مینٹورشپ پروگرام” کی اختتامی تقریب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم وائس چانسلر دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی نے پروگرام کی کامیاب تکمیل پر تمام شرکاء کو مبارکباد دی اور اس اقدام کو خواتین کی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔
132