دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور میں ریسکیو 1122 ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سہ روزہ ریسکیو ٹریننگ کورس کا انعقاد کیا گیا،جس میں دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور کے مختلف شعبہ جات کی طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ذوالفقار علی(ای ایم ٹی) ریسکیو بہاولپور اور محمد عثمان( ایف آر ) و دیگرٹیم ممبران ریسکیو 1122بہاولپور نے بہترین لیکچرز دیے اور طالبات کو فزیکلی مشق بھی کرائی۔ اس حوالے سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم نے ریسکیو ٹیم کی طرف سے دی جانے والی ٹریننگ کو سراہا اورکہا کہ ریسکیو 1122 کی یہ کاوش طالبات کے لیے نہایت مفید ثابت ہوگی، کیونکہ اس طرح کی ٹریننگ طالبات کو نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی زندگی بچانے کے قابل بھی بناتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایسی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ طالبات کو عملی مہارتوں سے آراستہ کیا جا سکے۔

.