Home کانفرنسز / کانووکیشن دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پور میں تیسرے سالانہ کانووکیشن کی شاندار تقریب کا انعقاد ، وائس چانسلر اور مہمان خصوصی میاں بلیغ الرحمٰن نے طالبات میں میڈلز اور ڈگریاں تقسیم کیں۔……..تعلیمی میدان میں نمایاں آنے والی 84 طالبات کو گولڈ اور 84 ہی طالبات کو سلور میڈلز , 1591 بی ایس ، 2394 ایم اے ، ایم ایس سی اور ایم سی ایس کے علاوہ 11 ایم ایس پروگرامز سمیت 3 پی ایچ ڈی اسکالرز کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا

دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پور میں تیسرے سالانہ کانووکیشن کی شاندار تقریب کا انعقاد ، وائس چانسلر اور مہمان خصوصی میاں بلیغ الرحمٰن نے طالبات میں میڈلز اور ڈگریاں تقسیم کیں۔……..تعلیمی میدان میں نمایاں آنے والی 84 طالبات کو گولڈ اور 84 ہی طالبات کو سلور میڈلز , 1591 بی ایس ، 2394 ایم اے ، ایم ایس سی اور ایم سی ایس کے علاوہ 11 ایم ایس پروگرامز سمیت 3 پی ایچ ڈی اسکالرز کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا

by Ilmiat

دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پور کےتیسرے سالانہ کانووکیشن 2025کی شاندار تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم، مہمان خصوصی میاں محمد بلیغ الرحمان سابق گورنر پنجاب ود یگر معزز مہمانوں نے مختلف پروگرامز میں کامیاب ہونے والی 3988 طالبات میں ڈگریاں ایوارڈ کیں ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم نے تعلیمی میدان میں نمایاں آنے والی 84 طالبات کو گولڈ اور 84 ہی طالبات کو سلور میڈلز سے بھی نوازا ، کانووکیشن میں 1591 بی ایس ، 2394 ایم اے ، ایم ایس سی اور ایم سی ایس کے علاوہ 11 ایم ایس پروگرامز سمیت 3 پی ایچ ڈی اسکالرز کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا ، تقریب میں وائس چانسلر گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم نے خطبہ صدارت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آج کے دن طالبات اور انکے روشن خیال والدین سے بات کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے ، یونیورسٹی کی فارغ التحصیل طالبات اور انکے قابل فخر اساتذہ و والدین کو مبارک باد پیش کرتی ہوں۔ دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی اپنی طالبات کے لیئے بہترین نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کی فراہمی کے لیئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی اپنے مختلف شعبہ جات میں طالبات کو ریسرچ ورک کے ساتھ ساتھ بہترین راہنمائی فراہم کررہی ہے اور نہ صرف تعلیمی میدان میں بلکہ کھیل اور دیگر عملی میدانوں میں بھرپور کردار ادا کرنے کے لیئے طالبات کو عملی زندگی کے مطابق ٹریننگ بھی فراہم کررہی ہے ،

وائس چانسلر نے کامیاب طالبات اور انکے والدین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ طالبات کی کامیابی انکے والدین کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی بھی کامیابی ہے جنہوں نے انتھک محنت کرتے ہوئے طالبات کو آج اس مقام پر پہنچایا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سابق گورنر پنجاب میاں محمد بلیغ الرحمٰن نے اپنے خطاب میں کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم اور انکی ٹیم کو کامیاب کانووکیشن کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتا ہوں،انہوں نے کہا کہ دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور ایک عظیم علمی ادارہ ہے جو نواب آف بہاولپور کی خدمات کا احاطہ کرتی ہے۔میرے لیئے یہ بات خوش آئند ہے کہ اس یونیورسٹی کی ترقی و خوشحالی میں ہماری خدمات شامل ہیں۔ مہمان خصوصی نے کہا کہ یہ گریجویٹ طالبات ہمارے ملک کا روشن مستقبل ہیں ، انہیں اپنے اندر عاجزی پیدا کرکے محنت اور اپنی سکلز کو بہتر کرکے ملکی خدمات میں کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسی طرح طالبات ایمانداری اور جذبہ حب الوطنی کو اپنا شعار بناکر اپنے اساتذہ ووالدین کا نام روشن کریں۔ میاں محمد بلیغ الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ وہ جلد وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے جامعہ کے 125 ایکڑ نئے کیمپس کی جگہ کو فوری ہینڈ اوورکرنے سمیت دیگر مسائل کے فوری حل کیلئے گزارشات پیش کریں گے۔ خطاب کے آخر میں انہوں نے وائس چانسلر اور یونیورسٹی کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور کامیاب طالبات کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب کے آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم نے مہمان خصوصی میاں محمد بلیغ الرحمٰن کو یادگاری سوینئر بھی پیش کیا ۔

کانووکیشن میں رانا محمد طارق خان ممبر پنجاب اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری پلاننگ پنجاب، پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار وائس چانسلر تھل یونیورسٹی بھکر ، پروفیسرڈاکٹرمحمد رمضان وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان، پروفیسر در شہوار سابق پرنسپل گورنمنٹ گریجوایٹ کالج دبئی محل میاں شاہداقبال سابق پارلیمانی سیکرٹری، محمد شجی الرحمٰن رجسٹرار اسلامیہ یونیورسٹی ، میڈم ذریت الزہرا کنٹرولر اسلامیہ یونیورسٹی ، سید تنصیر الحسن ترمذی ڈپٹی کمشنر ایف بی آر اور سید تابش الوری سینئر پارلیمنٹیرین سمیت معززین شہر ، سیاسی و سماجی شخصیات، صحافی حضرات ، طالبات کے والدین اور اساتذہ کرام کے علاوہ طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

.

.

You may also like

Leave a Comment