Home کانفرنسز / کانووکیشن  دنیا میں مصنوعی ذہانت ہر شعبے میں اپنی جگہ بنا رہی ہے اور جدید رحجانات سے طلباء کو آگاہ ہوناچاہیے……۔ الیکٹریکل انجینئرز کو مصنوعی ذہانت میں مہارت حاصل کرنیکی ضرورت ہے۔…وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کاپنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف الیکٹریکل، الیکٹرانکس اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ کے زیر اہتمام انجینئرنگ سائنسز پرمنعقدہ پہلی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

 دنیا میں مصنوعی ذہانت ہر شعبے میں اپنی جگہ بنا رہی ہے اور جدید رحجانات سے طلباء کو آگاہ ہوناچاہیے……۔ الیکٹریکل انجینئرز کو مصنوعی ذہانت میں مہارت حاصل کرنیکی ضرورت ہے۔…وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کاپنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف الیکٹریکل، الیکٹرانکس اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ کے زیر اہتمام انجینئرنگ سائنسز پرمنعقدہ پہلی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

by Ilmiat

:وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ معیاری انسانی وسائل کی پیداوار اور ملک کی ترقی کے لیے انجینئرنگ سائنسز کے تعلیمی نصاب میں جدید رجحانات اور شعبوں کو متعارف کرانے کی اشد ضرورت ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف الیکٹریکل، الیکٹرانکس اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ کے زیر اہتمام انجینئرنگ سائنسز پرمنعقدہ پہلی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف الیکٹریکل انجینئرنگ پروفیسرمحمد ڈاکٹر اظہر نعیم، پروفیسر ڈاکٹر کامران عابد،یونیورسٹی آف ملائیشیا سے ڈاکٹر جے راج، یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر تنویر تابش، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے ڈین ڈاکٹر عاطف علوی،مختلف جامعات سے انجینئرز، محققین، فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں انجینئرنگ کے مختلف شعبوں میں ٹیکنالوجی پروگرام شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انجینئرنگ سائنسز کا ترقی پذیر ممالک میں بہت مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں مصنوعی ذہانت ہر شعبے میں اپنی جگہ بنا رہی ہے اور جدید رحجانات سے طلباء کو آگاہ ہوناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹریکل انجینئرز کو مصنوعی ذہانت میں مہارت حاصل کرنیکی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں متبادل انرجی پر بہت کام ہو رہا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ طلباء کیلئے دنیا کھلی پڑی ہے۔انہو ں نے کہا کہ ڈاکٹر تنویر تابش اپنی محنت سے یونیورسٹی آف آکسفورڈ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر بن گئے۔انہوں نے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے انجینئرنگ سائنسز میں کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے۔پروفیسرڈاکٹر محمد اظہر نعیم نے کہا کہ ہم بین الاقوامی اداروں بشمول یونیورسٹی آف ملایا، ملائیشیا، یو ایم ٹی سمیت دیگر اداروں کے تعاون سے کانفرنس کا انعقادکر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کانفرنس میں انجینئرنگ سائنسز میں جدید رحجانات پر تحقیقی مقالہ جات پڑھے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس سے طلباؤ طالبات قومی و بین الاقوامی محققین سے استفادہ کر سکیں گے۔ڈاکٹر جے راج نے کہا کہ انجینئرنگ سائنسز میں جدید رحجانات پر کانفرنس میں بین الاقوامی محققین سے علم کے تبادلہ کا موقع ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹر ڈسپلنری ریسرچ کی مدد سے دنیا کے مسائل حل کرنے میں تعاون کی ضرورت ہے۔پروفیسرڈاکٹر کامران عابد نے کہا کہ ہم اپنے طلباؤ طالبات کو جدید رحجانات کے مطابق تعلیم دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق دو نئے پروگرامز جلد شروع کریں گے۔

You may also like

Leave a Comment