وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا ہے کہ دنیا میں تدریسی طریقوں کو ٹیکنالوجی اور جدت سے آسان اور موثر بنا کر طلباء وطالبات کے لیے پائیدار نتائج کی حامل تعلیم دی جا رہی ہے۔ وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے زیر اہتمام بہاولنگر کیمپس کے فیکلٹی ممبران اور ملحقہ کالجز کے اساتذہ کے لئے منعقدہ تربیتی ورکشاپ میں اپنے توسیعی خطاب میں کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کوالٹی ایجوکیشن کے لیئے آوٹ کم بیسڈ ایجوکیشن یعنی نتیجہ خیز اور منظم تدریس بہت ضروری ہے ۔ کیمپس کے تدریسی معیار کو عالمی سطح اور ملحقہ کالجز میں درس و تدریس کو اسی معیار پر لایا جاے گا۔ اس مقصد کے لیے بہاولپور اور رحیم یار خان کیمپسز میں خصوصی تربیتی ورکشاپ منعقد ہو چکی ہیں۔ جامعہ کا کوالٹی انہانسمنٹ سیل بہت فعال انداز میں کام کر رہا ہے۔ ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل پروفیسر ڈاکٹر محمد اسداللہ مدنی نے کہا کہ ان تربیتی ورکشاپ کے انعقاد سے وائس چانسلر کے ویژن کے مطابق کوالٹی معیار ات کا یونیورسٹی کیمپسز اور ملحقہ کالجز میں یکساں نفاذ اور اطلاق ہوگا۔ کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے نمائندگان اس ورکشاپ میں شرکت کے بعد ٹرینرز کے طور پر باقی اساتذہ کو تربیت دیں گے اور اس سلسلے کو وائس چانسلر کی ہدایت کے مطابق باقاعدہ بنایا جائے گا۔ کیمپس ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر رفاقت علی نے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کی ورکشاپ بہاولنگر کیمپس میں منعقد کرنے اور خصوصی خطاب پر وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے رجسٹرار محمد شجیع الرحمن اور ایفیلیشن کمیٹی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ملحقہ کالجز کے اساتذہ نے تدریسی استعداد کار کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ورکشاپس کے انعقاد کو سراہتے ہوئے معیار تعلیم میں اضافے کے لئے کلیدی اہمیت کا حامل اقدام قرار دیا۔ وائس چانسلر سے رکن صوبائی اسمبلی و ممبر سینڈیکیٹ سہیل خان زاہد نے بھی ملاقات کی اور یونیورسٹی میں معیار تعلیم کے لیے اقدامات کو سراہا۔ وائس چانسلر نے کیمپس میں ذوالوجی ڈیپارٹمنٹ کی لیبارٹری کا بھی افتتاح کیا۔ انہوں نے اردو، باٹنی، ذوالوجی، کمپیوٹر سائنس، فزکس اور مینجمنٹ سائنسز کی کلاسز کا دورہ کیا اور طلباء وطالبات کی تعلیم سے لگن اور نظم و ضبط کو سراہا ۔
دنیا میں تدریسی طریقوں کو ٹیکنالوجی اور جدت سے آسان اور موثر بنا کر طلباء وطالبات کے لیے پائیدار نتائج کی حامل تعلیم دی جا رہی ہے……..وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران
50