Home اہم خبریں خوشحال معاشرے کی تشکیل کےلئے تعلیم کو اہمیت دینے کی ضرورت ہے، ……….تنظیم طلباء کو ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی تعلیم کے علاوہ سکالرشپ فراہم کرنے میں مدد فراہم کر رہی ہے جونہ صرف ایک احسن اقدام ہے……..نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کا پاکستان فارن آفس ویمنز ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب

خوشحال معاشرے کی تشکیل کےلئے تعلیم کو اہمیت دینے کی ضرورت ہے، ……….تنظیم طلباء کو ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی تعلیم کے علاوہ سکالرشپ فراہم کرنے میں مدد فراہم کر رہی ہے جونہ صرف ایک احسن اقدام ہے……..نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کا پاکستان فارن آفس ویمنز ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب

by Ilmiat

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایک خوشحال معاشرے کی تشکیل کےلئے تعلیم کو اہمیت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کے لیے تعلیم کے شعبے میں بھرپور کوششیں کی جانی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں پاکستان فارن آفس ویمنز ایسوسی ایشن کی تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت اس سلسلے میں خاطر خواہ کوششیں کر رہی ہے اور رواں مالیاتی بجٹ میں اس نے تعلیم کے شعبے کے لیے خطیرقم مختص کی ہے۔ انہوں نے تعلیم حاصل کرنے کی اہمیت کے بارے میں اسلامی تعلیمات کا بھی حوالہ دیا۔

نائب وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ انسانی امداد اور مدد کے لیے وقف دیگر تنظیموں اور اداروں کو بھی لوگوں کو درپیش مالی، صحت اور تعلیم کے مسائل پر توجہ دینی چاہیےجنہیں پاکستان فارن آفس ویمنز ایسوسی ایشن جیسی تنظیموں کے ذریعے قائم کردہ مثالوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ محمد اسحاق ڈار نے عوامی بہبود کے لیے پاکستان فارن آفس ویمنز ایسوسی ایشن کے تعاون کو بھی سراہا اور کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ایسوسی ایشن ضرورت مند اور مستحق لوگوں کی مدد کے لیے پلیٹ فارم کے طور پر کام کر رہی ہے۔

-انہوں نے کہا کہ تنظیم طلباء کو ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی تعلیم کے علاوہ سکالرشپ فراہم کرنے میں مدد فراہم کر رہی ہے جونہ صرف ایک احسن اقدام ہے بلکہ انسانیت کی حقیقی خدمت ہے جس کا آخرت میں بے پناہ اجر ہے۔ نائب وزیراعظم نے اس بات پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا کہ وزارت میں ایسی سوچ موجود ہے جو ایک خاندان کی طرح ہے۔

پاکستان فارن آفس ویمنز ایسوسی ایشن نے بیوائوں اور اقلیتوں کو متعدد سکالرشپ اور دیگر مالی امداد کے علاوہ بچوں کو سٹیشنری اور سکول بیگ فراہم کیے ہیں جبکہ اس نے قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں کے لیے بھی تعاون کیا ہے ۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ 2020 کے دوران انہوں نے یتیموں کی کفالت کے لیے دو تنظیمیں قائم کیں جہاں 100 کے قریب بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ دوسرا ادارہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں مدد فراہم کر رہا ہے۔

You may also like

Leave a Comment