Home اہم خبریں خواتین کے عالمی دن کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی خواتین اساتذہ، ملازمین اور طالبات بھرپور طریقے سے تقریبات منارہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران

خواتین کے عالمی دن کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی خواتین اساتذہ، ملازمین اور طالبات بھرپور طریقے سے تقریبات منارہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران

by Ilmiat

خواتین کے عالمی دن کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی خواتین اساتذہ، ملازمین اور طالبات بھرپور طریقے سے تقریبات منارہی ہے۔ اس سلسلے میں وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی ہدایت پر تمام کیمپسز میں مختلف شعبہ جات تقریبات منعقد کر رہے ہیں۔ یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن میں فیکلٹی اور طلباؤطالبات کے بنائے ہوئے فن پاروں کی نمائش منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران مہمان خصوصی تھے۔ خواتین کے عالمی دن کے تھیم پر بنائے گئے فن پاروں کی نمائش میں بہاول پور کے نو مختلف تعلیمی اداروں سے اساتذہ اور طلباو طالبات شریک ہوئے۔ اس موقع پر صف اول میں قیادت کرتی ہوئے آئرن لیڈیز آف بہاول پور کے نام سے ویڈیو ڈاکیومینٹری کا افتتاح بھی ہوا۔ طلباوطالبات نے ہاتھوں سے بنائے ہوئے خوبصورت سوینئرز کے سٹالز بھی لگائے۔ یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی بہاول پور کے اشتراک سے وال پینٹنگ کی خوبصورت سرگرمی میں بھی شریک ہیں۔ اس موقع پر پرنسپل یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن ڈاکٹر فرحانہ الطاف قریشی نے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے کالج میں ہونے والی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ اساتذہ اور طالبات کے علاوہ بہاول پور سے خواتین ان سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، تکمیل سکوئر کی ڈائریکٹرڈاکٹر قیصرہ، سماجی رہنما امبر تنصیر اور دیگر خواتین بھی شریک تھیں

You may also like

Leave a Comment