Home Uncategorized                                خواتین کی خود مختاری کا مطلب اپنی ثقافت کومحفوظ رکھنا ہیں: ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی…….                     خاتون اول ایران ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی کا ہوماکنامکس یونیورسٹی کا تاریخی دورہ، خاتون اول کی کتاب کی تقریب رونمائی                               

                               خواتین کی خود مختاری کا مطلب اپنی ثقافت کومحفوظ رکھنا ہیں: ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی…….                     خاتون اول ایران ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی کا ہوماکنامکس یونیورسٹی کا تاریخی دورہ، خاتون اول کی کتاب کی تقریب رونمائی                               

by Ilmiat

 ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں خاتون اول ایران
ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وائس
چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی نے پاک ایران تعلقات کی گہرائی پر
تفصیلی گفتگو کی، انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی ثقافت، علم و ادب
کی مشترک اقدار کو خطے کا ورثہ قرار دیا۔ صدر اسلامی جمہوریہ ایران کی
اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی کی کتاب دی آرٹ آف لیونگ کی تقریب رونمائی
بھی کی گئی۔ ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور
ایران کے درمیان مضبوط تاریخی، ثقافتی اور مذہبی دو طرفہ تعلقات ہیں۔ ان کا
کہنا تھا کہ ایران تعلقات کو مضبوط بنانے ،تجارت،رابطے،توانائی، اور عوام
سے عوام کے رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا ایک عظیم ایجنڈا
رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کے دونوں ممالک کی قیادتیں علاقائی اور عالمی پیش
رفت اور دہشتگردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے دو طرفہ تعلقات کو بڑھانا
ہو گا۔ ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی نے کہا یہ دورہ پاک ایران تعلقات کو مزید
مستحکم کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں خواتین کی
خود مختاری کا مطلب اپنی ثقافت کو محفوظ رکھنا ہیں، جس طرح پاکستان میں
خواتین کے لیے یونیورسٹی اور کالج ہیں اسی طرح ایران میں بھی خواتین کی
تعلیمی درس گاہیں ہیں جو خواتین کو آگے بڑھنے کا بھر پور موقع مہیا کرتی
ہیں۔ ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی نے کہا کہ پاکستان اور ایران صرف ہمسایہ ملک
ہی نہیں بلکہ ایک اچھا دوست بھی ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر
فلیحہ زہرا کاظمی نے کہا کہ خاتون اول کا ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا دورہ
کرنا، تاریخی سنگ میل ہے اس سے دونوں ممالک کے درمیان مثبت تعلقات کو فروغ
ملنے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں جشن نو
روز بھی منایا گیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین هر شعبے میں ترقی کر
رهی هیں.ایرانی اورپاکستانی خواتین مل کر تعلیمی اور ثقافتی شعبوں میں بھر
پور کامیابی حاصل کر سکتی هیں ۔خاتون اول ایران کے دورہ کے موقع پر ہوم
اکنامکس یونیورسٹی کی فیکلٹی اور آرٹ اینڈ ڈیزائن کے تحت پاکستان کی ثقافت
پر منعقدہ نمائش کا افتتاح کیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ زہرا
کاظمی کی جانب سے خاتون اول ایران ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی کو خصوصی شیلڈ
بھی پیش کی گئی۔ تقریب میں سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب، وائس چانسلر
لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر شگفتہ ناز، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن
ڈیپارٹمنٹ، سپیشل
                                          سیکرٹری، ایڈیشنل سیکریٹری، ڈپٹی
کمشنر لاهور ، اسسٹنٹ کمشنر شالامار سمیت اہم عہدیداروں اور طالبات کی بڑی
تعداد نے شرکت کی۔

You may also like

Leave a Comment