Home اہم خبریں خصوصی افراد کا عالمی دن، لبرٹی چوک میں فرینڈشپ سرکل، بچوں کی کھلی کچہری، وزیر تعلیم کی خصوصی شرکت

خصوصی افراد کا عالمی دن، لبرٹی چوک میں فرینڈشپ سرکل، بچوں کی کھلی کچہری، وزیر تعلیم کی خصوصی شرکت

غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی خصوصی بچوں کی تعلیم کیلئے کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

by Ilmiat

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے لبرٹی چوک میں غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت ست بنائَے گئے فرینڈشپ سرکل میں شرکت کی جہاں وہ غزالی سکولوں کے خصوصی بچوں میں گھل مل گئے، ان میں پھول اور تحائف تقسیم کئے اور ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پر وزیر تعلیم نے فرینڈشپ سرکل میں دیگر خصوصی افراد سے بھی ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی خصوصی بچوں کی تعلیم کیلئے کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ ایسے ادارے خصوصی بچوں کی تعلیم و بہبود کیلئے حکومت کا دست و بازو ہیں۔ پنجاب حکومت غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن جیسے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے پنجاب بھر میں سپیشل ایجوکیشن مراکز کی تعمیر نو کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ڈسٹرکٹ میں سنٹر آف ایکسیلنس فار برائے خصوصی طلباء بھی بنانے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سپیشل طلباء کیلئے ہمت کارڈ لا رہی ہیں۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے خصوصی بچوں کیلئے تعلیم پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے پاکستان کا اپنی نوعیت کا پہلا سٹیٹ آف دی آرٹ آٹزم سکول شروع کیا ہے جہاں خصوصی بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ غذائی منصوبہ بھی شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سکولوں میں خصوصی بچوں کیلئے انکلوسو ایجوکیشن ماڈل پر بھی کام کیا جا رہا ہے اور خصوصی بچوں کی بہتر ذہنی اور جسمانی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment